اشاعتیں

2020 سے پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

شیئر کریں

بھارتی مسافر بردار طیارہ لینڈنگ کے دوران کریش ،190 سے زائد مسافر سوار تھے۔

تصویر
  نئی دہلی (انڈیا)؛ بھارتی مسافر بردار طیارہ لینڈنگ کے دوران رن وے سے ٹکرا گیا۔ جمعہ کے روز اب تک کی میڈیا رپورٹس کی اطلاعات کے مطابق کم از کم دو افراد ہلاک اور 20 سے زیادہ زخمی ہوگئے۔    ٹیلیویژن میں دکھائی گئی تصاویر کے مطابق جنوبی ریاست کیرالہ کے( کوزیکوڈ) ھوائی اڈے پر ائیر انڈیا ایکسپریس جیٹ کے جسم کا ایک حصہ پھٹ گیا ۔خوش قسمتی سے طیارے میں آگ لگنے کا کوئی نشان نہیں پایا گیا۔ایئر لائن نے بتایا کہ طیارے میں 190 سے زیادہ مسافر اور عملہ سوار تھا ، جو دبئی سے روانہ ھوا تھاکہ طیارے میں 174 مسافر ، 10 شیر خوار ، دو پائلٹ اور پانچ کیبن عملہ سوار تھا۔  مقامی پولیس اہلکار سجیت داس نے خبر رساں ایجنسی، (اےایف پی )کو بتایا کہ "میں شہر میں زخمی مسافروں کے لئے اسپتالوں کا انتظام کر رہا ھوں اور دو اموات کی تصدیق کرسکتا ھوں۔"  "زخمی بھی ہیں لیکن ہمارے پاس ابھی تک زخمیوں کی صحیح تعداد معلوم نہیں ھوسکی۔"     کیرالہ ریاست کے ایک آ فیشل، نائب نے بتایا کہ حادثے میں پائلٹ کی موت ھوگئی تھی ، جبکہ اطلاعات کے مطابق درجنوں مسافروں کو اسپتال لے جایاچکاھے ۔اور کم از کم 20 شدید زخمی ہوئے ہی

معروف لیجنڈری، ٹی وی میزبان طارق عزیز انتقال کر گئے

تصویر
 اسلام آباد ( پاکستان) معروف لیجنڈری، ٹی وی میزبان طارق عزیز وفات پا گئے ہیں۔پی ٹی وی کے شہرہ آفاق پروگرام"نیلام گھر" سے شہرت پانے والے طارق عزیز نے "دیکھتی آنکھوں،اور سنتے کانوں کو الوداع کہہ دیا۔ ذرائع کے مطابق ان کو کوئی خاص بیماری لاحق نہیں تھی آج صبح انہیں گلے میں تکلیف کی وجہ سے ہسپتال لایا گیا۔لیکن وہ جانبر نہ ہوسکے۔ان کی عمر 84سال تھی۔ یاد رھے کہ نیلام گھر 1974 میں پاکستان کے قومی چینل" پی ٹی وی"پر شروع ھواتھا جو 4دہائیوں تک چھوٹے ،بڑوں سب میں مقبول رہا۔اپنے وقت کا مقبول ترین پروگرام قرار دیا گیا ہے۔ طارق عزیز، کالم نگار،ادیب اور شاعر بھی تھے۔انہوں  نے متعدد پاکستانی فلموں میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائے ان کی پہلی فلم "انسانیت" 1967 میں ریلیز ہوئی تھی۔ 1992 میں بہترین فنی خدمات پر انہیں"پرائیڈ آف پرفارمینس" کے اعزاز سے بھی نوازا گیا تھا۔ علاوہ ازیں ان کو سیاست میں بھی کافی دلچسپی تھی۔وہ 1997 سے 1999 تک قومی اسمبلی کے ممبر بھی رھے ہیں۔انہوں نے 1997 کے الیکشن میں موجودہ وزیراعظم عمران خان کو شکست دی تھی۔ شوبز سے تعلق رکھنے والے افراد ن

سرحدی کشیدگی،ہلاک ہونیوالےبھارتی فوجیوں کی تعداد 20 سے تجاوز کرگئی

تصویر
بھارت اور چین کے درمیان سرحدی تنازعے میں شدت آ گئی ۔لڑائی کے دوران ہلاک ہونے والے بھارتی فوجیوں کی تعداد 20سے بڑھ چکی ھے۔ نئی دہلی (بھارت)،برطانوی خبر رساں ادارے دی ٹیلی گراف کے مطابق گزشتہ رات کو دونوں فوجوں کے درمیان دو بدو لڑائی میں 20 سے زائد بھارتی فوجی ہلاک ھو گئے ھیں۔اور اسکے علاوہ 30سے زائد بھارتی فوجی مبینہ طور پر لاپتہ ہیں۔  اس سے قبل بھارتی میڈیا اور  دیگر خبر رساں ایجنسی اے ایف پی،اور اےاین آ ئی کی طرف سے گلوان ویلی میں چینی اور بھارتی فوج کے درمیان ایک جھڑپ میں ایک آ فیسر سمیت 3بھارتی فوجی ھلاک ہونے کی خبر دی گئی تھی۔ ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والے بھارتی فوجیوں کی تعداد میں اضافہ بھی ہوسکتا ھے۔ اور بھارتی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آیا ہے کہ جھڑپ کے دوران دونوں طرف ہلاکتیں ہوئیں ہیں۔ دوسری جانب چین کے وزارت دفاع کے بیان کے مطابق گزشتہ رات بھارتی فوج نے غیر قانونی طریقے سے چین کی سرحد کی خلاف ورزی کی اور چینی فوج کو اکسانے کے لیے جارحانہ اقدام اٹھائے ۔ علاوہ ازیں اس وقت سرحدی کشیدگی کم کرنے کے لیے دونوں فوجوں کے نمائندے بات چیت کرنے میں مصروف ہیں۔

چین اور بھارت کی سرحدی کشیدگی میں اضافہ؛ایک بھارتی آفیسر سمیت 3ہلاک

تصویر
بھارت اور چین کے درمیان سرحدی تنازعے میں شدت آ گئی۔ایک آ فیسر سمیت 3 بھارتی فوجی ہلاک ھو گئے۔ نئی دہلی (بھارت)،خبر رساں ایجنسی اے ایف پی،اور اےاین آ ئیں کے مطابق رات گئے گلوان ویلی میں چینی اور بھارتی فوج کے درمیان ایک جھڑپ ہوئی جس میں ایک آ فیسر سمیت 3بھارتی فوجی ھلاک ہوگئے تھے۔ بھارتی فوج  اور میڈیا کی جانب سے یہ بیان سامنے آیا ہے کہ جھڑپ کے دوران دونوں طرف ہلاکتیں ہوئیں ہیں۔اور اس وقت سرحدی کشیدگی کم کرنے کے لیے دونوں فوجوں کے نمائندے بات چیت کرنے میں مصروف ہیں۔ #BREAKING Three Indian soldiers killed in clash on Chinese border: New Delhi pic.twitter.com/2DzpFlKHns — AFP news agency (@AFP) June 16, 2020   واضح رھے کہ گزشتہ دو ھفتے سے چین اور بھارت کی فوج کے درمیان کافی دھکم پیل کے مناظر دیکھنے میں آ ئے ہیں اور چین نے تقریباً 50 سے 60 مربع کیلومیٹر بھارتی علاقے پر قبضہ کر لیا تھا۔

پنجاب کی یونیورسٹیوں میں قرآن مجید کی تعلیم کے بغیر ڈگری نہیں ملے گی

تصویر
  لاھور ( پاکستان)  پنجاب کی تمام یونیورسٹیوں میں قرآن مجید کی تعلیم لازمی قرار دے دی گئی۔نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا۔  گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور اور تمام یونیورسٹیوں کے وائس چانسلر کے درمیان اجلاس ھوا، جس میں اس احسن اقدام پرمتفقہ فیصلے کے بعد نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔ گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے اس فیصلے کی تصدیق اپنے ایک ٹوئٹر پیغام میں کی۔انہوں نے بتایا کہ اجلاس میں پنجاب کی تمام یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز موجود تھے۔سب نے اس فیصلے پر اتفاق کیا ھے کہ تمام یونیورسٹیوں میں طلباء کے لئے قرآن مجید کو ،ترجمے کے ساتھ پڑھنا لازمی ھو گا ۔جس کے بغیر طلباء کو ڈگری نہیں ملے گی۔ قرآن کی اردو ترجمے کے ساتھ تعلیم کا تاریخی فیصلہ نافظ ہو چکا ہے.یہ پنجاب کی یونیورسٹیوں میں لازمی مضمون ہو گا جس کو پڑھے بغیر ڈگری نہیں ملے گی. تعلیم قرآن ہی ہماری ترقی کی ضامن ہے. یہ تمام یونیورسٹیوں کا متفقہ فیصلہ ہے. میں سب وائس چانسلرز کا ممنون ہوں #QuranOurDestination pic.twitter.com/D9xtcSgrWa — Mohammad Sarwar (@ChMSarwar) June 14, 2020 گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے مزید کہا کہ قرآن مجید کی تعلیم ھما

تنخواہوں اور پنشن میں اضافے کے بغیر نئے مالی سال کے لئے وفاقی بجٹ پیش کر دیا گیا

تصویر
اسلام آباد (پاکستان) نئے مالی سال (2020-2021) کے لئے ٹیکس فری بجٹ قومی  اسمبلی  میں پیش کردیا گیا۔بجٹ تقریر وفاقی وزیر حماد اظہر نے پیش کی۔ نئے مالی سال کے لیے بجٹ کا کل حجم 71 کھرب 37ارب بتایا گیا ھے۔جبکہ بجٹ خسارہ 3437 ارب روپے کا ھے۔ بجٹ میں تنخواہوں اور پنشن میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا۔ البتہ سگریٹ،مہنگی گاڑیوں اور ڈرنکس وغیرہ کے علاوہ روز مرہ زندگی کے لئے استعمال کسی چیز پر ٹیکس نہیں لگایا گیا۔   «وفاقی بجٹ کی شہ سرخیاں» کورونا فنڈ کے لئے۔         100 ارب روپے مختص طبی شعبے کے لئے۔        75  ارب روپے مختص دیہاڑی دار طبقے کے لیے 200 ارب روپے مختص ریلوے کے لئے۔             40 ارب روپے مختص اسپتالوں کے لئے۔۔         13 ارب روپے مختص اعلیٰ تعلیم کے لیے۔۔      64 ارب روپے مختص سبسڈی کے لئے۔۔۔         180 ارب روپے مختص دفاعی بجٹ کے لئے۔۔   12کھرب 89 ارب مختص کامیاب نوجوان پروگرام کے لئے 2 ارب روپے مختص کیے گئے۔  آئندہ مالی سال کے لیے اقتصادی ترقی کا ہدف 2.1 فیصد اور زرعی پیداوار کا ہدف 2.8 فیصد مقررکرنے کی تجویز دی گئی ھے۔ وفاقی وزیر نے مزید بتایا کہ معاشی بحران، PTI حکومت کو ورثے میں

وزیراعظم عمران خان نے بھارت کو مدد کرنے کی پیشکش کردی

تصویر
فائل فوٹو؛عمران خان اسلام آباد (پاکستان) وزیراعظم پاکستان، عمران خان نے سوشل میڈیا پر جاری کردہ اپنے ایک بیان میں بھارتی حکومت کو مدد کی پیشکش کش کر دی۔ وزیراعظم عمران خان نے اپنی پیشکش،بھارت میں قائم کردہ ہندوستانی معیشت کے نگران ادارے(CMIE) کی ایک رپورٹ کے تناظر میں پیش کی۔CMIE نے یہ رپورٹ، پنسلوانیا یونیورسٹی اور شکاگو یونیورسٹی کے ماہرین کی تحقیق کے نتیجے میں جاری کی۔ وزیراعظم عمران خان نے اس رپورٹ کا حوالہ دیتے ھوئے بھارت کو مدد کی پیشکش ایسے وقت میں کی جب بھارت میں کورونا وائرس بے قابو ھو چکا ھے۔بھارتی میڈیا کے مطابق، ملک بھر میں کورو ا کے مریضوں کی تعداد 2لاکھ چھیاسی ہزار سے تجاوز کر گئی ھے او 8 ہزار افراد ہلاک ھو چکے ہیں۔ برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق صرف ممبئی شہر میں کرونا کے کیسز کی تعداد 51 ہزار سے تجاوز کرگئی ھے۔جو چین کے شہر ووہان سے بھی زیادہ ھو گئی ھے۔ Our govt successfully transferred Rs. 120 billion in 9 weeks to over 10 million families in a transparent manner to deal with the COVID19 fallout on the poor. — Imran Khan (@ImranKhanPTI) Ju

ترک موسیقار نے کشمیریوں سے اظہار یکجتی کے لیے نغمہ ریلیز کر دیا

تصویر
فوٹو؛ کشمیری نوجوان احتجاج کرتے ہوئے ترکی(انقرہ) میں پہلی مرتبہ"میرا نام کشمیر ھے"کے نام سے نغمہ ریلیز کردیا گیا ھے۔ اس نغمے میں بھارتی  ظلم و ستم کا نشانہ بننے والی کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کی گئی ھے۔    گانے کو انگریزی زبان میں دنیا بھر میں ریلیز  کیا گیا۔  ویڈیو میں بھارتی مظالم اور کشمیریوں کو آزادی کی جد وجہد کرتے ہوئے دکھایا گیا ھے۔ اس نغمے کو ترکی کے نغمہ نگار اور موسیقار " ترگے ایورین" نے لکھااوراس کی موسیقی بھی انہوں نے خود ترتیب دی ھے جب کہ اس نغمے کو حال ہی میں اسلام قبول کرنے والی ایک مشہور امریکی گلوکارہ ڈیلا مائلز نے گایاھے۔  ترکش نغمہ نگار اور موسیقار" ترگے ایورین "کا کہنا تھاکہ یہ نغمہ آزادی سے محروم دنیا بھر کے مظلوم عوام اور بالخصوص کشمیری عوام کے لئے ھے۔ سوشل میڈیا پر یہ گانا تیزی سے وائرل ھورہاھے۔ Keşmir, onlarca adımızdan biri. Kudüs gibi, Saraybosna, Arakan, Halep gibi. Mazlumların şarkılarını en iyi biz biliriz. #Keşmir 'in şarkıları ölümden, katliamdan bahsediyor. Bu şarkılar duyulsun ve söz

سنتھیا ڈی رچی سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے خلاف ثبوت سامنے لے آ ئی

تصویر
فائل فوٹو؛سنتھیاڈی رچی اسلام آباد ،پاکستان( ڈیلی نیوز اردو) امریکی خاتون بلاگر اور صحافی" سنتھیا ڈی رچی " نے سابق وزیر اعظم پاکستان، یوسف رضا گیلانی " پر ہراساں کرنے کے الزام کے بعد حیران کن تصاویر  ثبوت کے طور پر  سامنے لے آئیں۔ واضح رھے کہ یوسف رضا گیلانی کی طرف سے سنتھیا رچی کے الزامات کو یکسر مسترد کر دیا تھا۔ سابق وزیر اعظم  نے سنتھیا رچی کے الزامات پرجواب دیتے ھوئے کہا تھا کہ ان کی امریکی خاتون سے ایوان صدر میں کوئی ملاقات نہیں ھوئی،اور ان کی بطور وزیراعظم "سنتھیا رچی "سے کوئی ملاقات نہیں ھوئی۔ ہاں اگر وفودکی سطح پر کی گئی ملاقاتوں میں سنتھیا موجود تھیں تو مجھے اس کا علم نہیں۔ اس کے بعد سنتھیا نے ایوان صدر میں ھونے والی ملاقات کی تصاویر سوشل میڈیا پرشیئر کردیں-سنتھیا ڈی رچی نے مزید کہا کہ میں پہلے سے ہی کہہ رہی ھوں کہ میری  گیلانی سے پہلی ملاقات ایوان صدر میں ھوئی تھی۔ٹویٹ کے نیچے فراہم کردہ دونوں تصاویر استقبالیہ کمرے کی ہیں -اور یہی وہ جگہ تھی جہاں مجھے گیلانی نےغیر مناسب طریقے سے گلے لگایا تھا۔ سنتھیا رچی نے مزید کہا کہ مجھے ی

بالی وڈ اداکارہ ایکتا کپور کی متنازعہ ویب سیریز پر ایف آئی آر درج

تصویر
فائل فوٹو؛ایکتا کپور بھارت ،بالی وڈ اداکارہ "ایکتا کپور "نے بالآخر خاموشی توڑتے ہوئے اپنی متنازعہ ویب سیریز پر معاف مانگ لی ۔ ذرائع کے مطابق" ایکتا کپور" نے اپنے اوپر ھونے والی زبردست تنقیداور (ایف آئی آر)درج ھونے کے بعد  ایکتا کپور نے معافی مانگنےکے ساتھ  ٹرپل  ایکس۔ ٹو نامی ویب سیریز سے متنازعہ سیینز ڈیلیٹ کر دیئے گئے ہیں۔  ایكتا كا مزیدكهنا تھا كه ھم آرمی كی دل كی گہرائیوں سے عزت کرتے ہیں اور ان كی قربانیوں کا اعتراف کرتے ہیں۔ اس لیے ہم نے متنازعہ سینز ھٹا دئیے ہیں۔ لیکن میں سائبر بلنگ کے خلاف کھڑی رہوں گی۔ایکتا نے کہا کہ انہیں اور ان کی ماں کو  ریپ کی دھمکیاں دی جارہی ہیں۔ سوشل میڈیا پر ایک دھمکی دینے والے کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ وہ دھمکی دینے والا جو اپنے آپ کو سال کا بہترین محب وطن سمجھتا ھے اسکے لیے سیکس کرنا ٹھیک نہیں لیکن کسی کا ریپ کرنا ٹھیک ھے۔ واضح رھے کہ گزشتہ ہفتے سے ایکتا کپور کی ویب سیریز (xxx-2)شدید تنازعہ کا شکار ھے جس میں آ رمی كی یونیفارم كی بے حرمتی اور فوجیوں کی دوران ڈیوٹی كیسے ان کی بیویاں دوسرے مردوں کے ساتھ جنسی تعلقات قائ

کویت میں انڈین باشندے نے خود کشی کر لی

تصویر
فائل فوٹو؛کویت سٹی کویت میں بے روزگاری سے تنگ آکر بھارتی شہری نے خودکشی کرلی ،پچھلے 5 دنوں کے دوران خودکشی کا یہ چھٹا  واقعہ رونما ھو چکا ھے۔ کویت کے ذرائع ابلاغ کے مطابق پولیس کو "خیطان"پارک میں ایک نامعلوم شخص کی نعش کی اطلاع ملی۔جب پولیس پہنچی تو نعش جھولے سے لٹک رہی تھی- پولیس ٹیم  نےجائے وقوعہ سے   نعش اپنی تحویل میں لے کر اسے سرد خانے میں منتقل کر دیا۔ بعد ازاں پولیس نے خودکشی کرنے والے کے دوستوں سے رابطہ کر کے معلومات اکٹھی کیں تو ابتدائی تحقیقات میں معلوم ھوا کہ وہ انڈین باشندہ کورونا کی وبا پھیلنے کے بعد سے بے روزگار ھوگیا تھا اور شدید ذہنی تناو کا شکار تھا۔ اس سے قبل جمعے کو بھی ایک انڈین باشندے نے خود کشی کی تھی،جس کی نعش کمپنی ہیڈکوارٹر کے باتھ روم سے ملی تھی _ کویتی ذرائع ابلاغ کے مطابق چند دن پہلے ایک نیپالی اور انڈین باشندے کی خود کشی کا واقعہ بھی سامنے آیا تھا، نیپالی باشندے نے کرونا کےعلاج کےدوران قرنطینہ کے واش روم میں کپڑے سے پھندا بنا کر خود کشی کر لی تھی_ پولیس سمیت دیگر کویتی ادارے خود کشی کے واقعات کی تحقیقات کر رہ

ایل او سی پر پاک فوج نے ایک اور بھارتی ڈرون مار گرایا

تصویر
پاک فوج کی طرف سے گرایا جانیوالا بھارتی ڈرون پاک فوج کی طرف سے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پرایک اور بھارتی ڈرون طیارہ مار گرایا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی ایک ٹوٹ کے مطابق بھارت کا جاسوس ڈرون ایل او سی پر خانجر سیکٹر میں سرحدی خلاف ورزی پر مار گرایا۔ آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ بھارت کا جاسوس ڈرون پاکستانی حدود میں 500 میٹر تک اندر آگیا تھا جسے نشانہ بنا کر گرا دیا_ آئی ایس پی آر نے مزید بتایا کہ پاک فوج نے اس سال کے دوران بھارت کا یہ 8 واں ڈرون مار گرایا ھے_ مزید خبریں» 👈🏼⁩ پاکستانیوں کا حساس ڈیٹا" ڈارک ویب "پر فروخت کرنے کا معاملہ 👈🏼⁩ متعدد بھارتی فوجی، چین کی حراست میں؛ یاد رھے کہ گزشتہ ماہ 27   اور 29 مئی کو بھی پاک فوج نے بھارتی جاسوس ڈرون  مار گرائے تھے_

والدین نے اپنے پیدا ھونے والے بچے کانام" ارطغرل"رکھ دیا

تصویر
فائل فوٹو مرکزی کردار؛ارطغرل پلوامہ (مقبوضہ کشمیر)ترکش ڈرامہ سیریز’ارطغرل غازی‘ پاکستانی عوام کی طرح، مقبوضہ کشمیر کی عوام میں بھی اس قدر مقبول ھوا کہ اس ڈرامے سےمتاثر ھو کر ایک جوڑے نے ڈرامے کے مرکزی کردار ’ارطغرل غازی‘  کےنام پراپنے بچے کا نام بھی ’ارطغرل‘ رکھ دیا     مقبوضہ کشمیر میں رہائش پذیر طاہر نامی صارف نے اپنے بیٹے کی پیدائش کے بعد بننے والے اسپتال کارڈ کی تصویر  ٹوئٹر پر شیئر کی جس میں اس نے بتایا کہ ’یہ مقبوضہ کشمیر میں پہلا واقعہ ھے کہ نومولود کا نام ترک سیریز کے مرکزی کردار ’اطغرل‘ رکھا گیا_ دوسری طرف مقبوضہ کشمیر کے ماہر امراض اطفال کا کہنا تھا کہ بچے کے والدین انتہائی شوق سے ’ارطغرل غازی‘  سیریز دیکھتے تھے اسی وجہ سے اُنھوں نے اپنے بیٹے کا نام بھی ’ارطغرل‘ رکھ دیا_  مزید خبریں» » ارطغرل غازی کا پاکستانیوں کو اردو میں عید مبارک؛ » حضرت عمر بن عبد العزیز کے مزار پر شر پسندوں کاحملہ واضح رھے کہ تُرکش سیریز ’دیرلیش ارطغرل‘ میں سلطنت عثمانیہ کے قیام سے پہلےکے دور" بحالی عروج" کو دکھایا گیا ھے_ مرکزی کردار ایک بہادر جنگجو ’ارطغرل‘ ھے جو اپنے ای

پاکستان،طیارہ حادثے میں ہلاک 92 افراد کی شناخت مکمل

تصویر
پی آئی اے طیارہ حادثے کی جگہ کی تصویر کراچی (پاکستان)  سندھ کے وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کے مطابق پی آئی اے طیارہ حادثے میں شہید ھونے والے 97 میں سے 92 افراد کی شناخت ھو چکی ھے۔ وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ  ڈی این اے کے ذریعے 53 لاشوں کی شناخت ھوئی ھے، جبکہ 3 لاشوں کا ڈی این اے ٹیسٹ دوبارہ کیا جارہا ھے_ انہوں نے مزید بتایا کہ جاں بحق ھونے والوں کے لواحقین اب تک 89 لاشیں وصول کر چکے ہیں، جبکہ چھیپا کے سردخانے میں 2 اور ایدھی سردخانے میں 6 لاشیں ابھی موجود ہیں_ وزیراعلیٰ سندھ نے انتظامیہ کو جاں بحق افراد کے ورثا کے ساتھ ہر ممکن تعاون کرنے کے احکامات جاری کیے_    دوسری جانب" پی آئی اے"  نے طیارہ حادثے میں ھونے والے جاں بحق افراد کے ورثاء کو رقوم کی ادائیگی شروع کردی۔ ترجمان پی آئی اے کے مطابق  82 افراد کے ورثاء کو 10 لاکھ روپے کی ادائیگی کردی گئی ھے جبکہ زخمی ھونے والی 2 بچیوں کو 5 لاکھ روپے دیے گئے ہیں_ واضح رھے کہ حادثے کے بعد وفاقی حکومت نے حادثے میں متاثر ھونے والے مکانات کی تعمیر کی یقین دھانی بھی کرائی تھی_ یاد رھےکہ 22 مئی کو لاھور سے کراچی آنے والا&qu

کانگو میں"ایبولا وائرس" کی ایک نئی لہر

تصویر
Death due to Ebola افریکی ملک،" ڈی آ ر کانگو "کی جمہوریہ حکومت نےکل اعلان کیا ھے کہ ایبولا وائرس کے مرض کا ایک نئی لہر صوبہ ایکٹیور (مبنڈاکا) ،کے ہیلتھ زون  وانگاتا ، میں شروع ھو رہی ھے۔  یہ اعلان مشرقی ڈیموکریٹک جمہوریہ کانگو میں "ایبولا "کا طویل عرصہ وبا سے نمٹنے کے آخری مرحلے میں ھونے کے بعد ھوا۔جب کہ ملک کوویڈ 19 اور دنیا کے سب سے بڑے خسرہ کی وبا سے بھی لڑ رھا ھے۔  وزارت صحت سے ابتدائی معلومات کے مطابق ،وانگاتا میں اب تک" ایبولا "کے چھ کیسز کی اطلاع موصول ہوئی ھے۔ ان میں سے چار کی موت ھو چکی ھے اور دو مریض زیر علاج ہیں۔۔    لیبارٹری ٹیسٹنگ کے ساتھ ان چھ میں سے  تین کی تصدیق ہوگئی ھے۔  اس بات کا قوی امکان کہ نگرانی کے بعد اس بیماری سے زیادہ سے زیادہ افراد کی شناخت ھو گی۔ دوسری جانب" ڈبلیو ایچ او" نے بھی ایبولا وائرس کی نئی لہر کے بارے میں اپنے ایک ٹوئٹر پیغام میں تشویش کا اظہار کیا ھے۔اس ضمن میں ڈبلیو ایچ او نے اپنی ایک اضافی ٹیم متعلقہ علاقوں میں بھیج دی ھے۔  ایبولا کے اس نئی وباء پر حکومت کی زیرقیادت فوری اقدامات کے لئے

امریکی صدر،ڈونلڈ ٹرمپ نے فوج طلب کرنے کی دھمکی دے دی

تصویر
Photo;protestby the American امریكه ; (واشنگٹن)امریکی صدر ٹرمپ نے  سیاہ فام كی ہلاکت کے خلاف امریکا میں ھونے والے احتجاج کو روکنے کیلئے  فوج  كو تعینات کرنے کی دھمکی دے دی ریاست "منی سوٹا" میں گزشتہ دنوں سفید فام  پولیس اہلکار وں کے ہاتھوں سیاہ فام شہری جارج فلوئیڈ کی ہلاکت کے بعد مختلف ریاستوں میں پچھلے ہفتے سے ہنگاموں اور فسادات  كا سلسله جاری ھے۔ مظاہرین کا  مطالبہ ھے کہ جارج فلوئیڈ کی ہلاکت میں ملوث چاروں اہلکاروں کی گرفتاری اور سزا پر عمل كیا جائے تاہم ابھی تک صرف ایک اہلکار کو گرفتار کیا گیا ھے- جس نے  جارج کی گردن پر اپنا گھٹنہ رکھا تھا جس سے وہ دم گھٹنے سے ہلاک ہوگیا تھا ۔               اس صورتحال کو کنٹرول کرنے کے لیے  امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خطاب کرتے ھوئے تمام ریاستوں میں فوج تعینات کرنے کی دھمکی دی۔ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ جارج فلوئیڈ کو انصاف فراہم کیاجائےگا۔   اور متاثرہ ریاستوں کےگورنر سڑکوں پر قانون كی عمل داری قائم رکھیں کیونکہ اگر ریاستیں ناکام رہیں تو لاقانونیت اورتشدد کےخاتمےکےلیے فوج کومتحرک کیاجائےگا۔ امریکی صدر نے مزید کہا کہ کچھ

تمباکو نوشی،سےہرسال 80 لاکھ افراد کی ہلاکتیں؛

تصویر
World No tobacco day ڈائریکٹر جنرل( ڈبلیو ایچ او )ٹیڈروس اذانوم گریبیسس کے مطابق تمباکو ،صحت کیلئے اب تک کا سب سے بڑا خطرہ ھے اور ہر سال 8 ملین لوگ تمباکو نوشی سے ہلاک ھوجاتے ھیں۔ (world no tobacco اس ضمن میں31 مئی کو   کے طور پر منایا جا رہا ھے۔  day )                  ڈبلیو ایچ او اس عالمی مہم،میں نوجوانوں میں خصوصی طور پر ضروری معلومات فراہم کرے گی، جس سے نوجوانوں میں اس کے خلاف اقدامات کے بارے آ گاہی ملے گی۔اس ضمن میں ڈبلیو ایچ او نے سوشل میڈیا پر آ گاہی مہم چلا دی۔  ڈبلیو ایچ او نے تمام نوجوانوں سے مطالبہ کیا ھے کہ وہ تمباکو سے پاک نسل بننے کے لئے اس جنگ میں شامل ھوں۔     ڈبلیو ایچ او، تمام ممالک سے مطالبہ کرتا ھے کہ تمباکو کنٹرول  کرنےاور, ای سگریٹ جیسی   مصنوعات کے بارے میں قوانین کو سخت بنایا جائےجس نے نوجوان نئی نسل کو نوچنا شروع کردیا ھے۔ ڈبلیو ایچ او نے خاص طور پر یہ بتایا کہ مطالعے سے پتہ چلتا ھے کہ تمباکو نوشی کرنے والوں میں کورونا وائرس کے سنگین معاملے کا خطرہ زیادہ ھوتا ھے۔    ڈائریکٹر جنرل ڈبلیو ایچ او نے مزید مطالبہ کیا کہ ٹی وی اسکرین پر ت

حضرت عمر بن عبد العزیز کے مزار پر شر پسندوں کاحملہ

تصویر
دمشق ,شام کے صوبہ ادلب میں خلیفہ حضرت عمر بن عبدالعزیزؒ کے مزارپر شر پسندوں کی طرف سے حملہ کیا گیا ۔  مزار میں بنو امیہ سے تعلق رکھنے والے مسلمانوں کے  عظیم خلیفہ حضرت عمر بند عبد العزیز اور ان کی زوجہ حضرت فاطمہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا اور ان کے خادم کی قبریں موجود تھیں _ جن پر  شر پسندوں کی طرف سے حملہ کیا گیا اور قبر سے جسد مبارک کو نکال کر ان کی بے حرمتی کی گئی۔  مزار:-  حملے سے پہلے اور بعد کی تصویر  سوشل میڈیا پر مزار کی بے حرمتی کی تصاویر  شیئر کرتے ھوئے صارفین نے اس افسوس ناک  اور بزدلانہ واقعہ پر شدید ردعمل اور بھرپور مذمت کا اظہار کیا ھے_ ادلب کے دیار الشرقی گاوں میں واقع مزار پر  فروری 2020 میں جنگجووں کی طرف سے اس قبرستان کو نذر آتش کیا گیا تھا۔ترک خبر رساں ادارے کے مطابق عمر بن عبد العزیز کی باقیات کے مقام سے متعلق ابھی تک کوئی معلومات سامنے نہیں آسکیں ۔  حضرت عمر بن عبد العزیز رحمت اللہ علیہ  کو مسلمانوں میں انصاف،مساوات انسانی،اوراسلامی روایات کا پاس رکھنے والے حکمران کی حیثیت سے انتہائی احترام حاصل ھے ،اور انکو عمر ثانی بھی کہا جاتا ھے ۔ جنہوں نے مختصر

پاکستانیوں کا حساس ڈیٹا" ڈارک ویب "پر فروخت کرنے کا معاملہ

تصویر
    حکومت شہریوں کے حساس ڈیٹا کی حفاظت کیلئے فوری اور مؤثر انتظامات مکمل کرے۔ سندھ  ہائیکورٹ نے 24 جون کو رپورٹ  فائل فوٹو :- سندھ ھائی کورٹ     طلب کرلی۔   سندھ ہائیکورٹ میں جسٹس  محمد علی مظہر کی سربراھی میں  سماعت ھوئی،جس میں سائبر سیکیورٹی کے ماہرین بھی پیش ھوئے۔ درخواست گزار کے وکیل نے سماعت کےدوران کہا کہ 10 اپریل کو گیارہ کروڑ سے زائد پاکستانیوں کا حساس ڈیٹا ڈارک ویب سائٹ پر 35 کروڑ روپے میں فروخت کر کے اپ لوڈ کیا گیا درخواست گزار کے وکیل نے بتایا کہ ڈیٹا میں موبائل صارفین کے شناختی کارڈ نمبرز,مکمل ایڈریس, ٹیلی فون نمبرز اور دیگر معلومات شامل تھیں ۔ اس پرجسٹس محمد علی مظہر نے سوال کیا کہ بتائیں کہ وفاقی حکومت کی تحقیقات میں اب تک کیا پیش رفت ھوئی؟ جس پر سائبر سیکیورٹی کے ماہر نے عدالت کو بتایا کہ 22 اپریل کو حساس ڈیٹا فروخت کیےجانے کا آرٹیکل وائرل ھوا تھا۔ جس کے بعد وفاقی حکومت نے ڈیٹا لیک ھونے سے متعلق تحقیقات کا آغاز کیا تھا جو مکمل ھونے والی ہیں ۔ ماہر سائبر سیکیورٹی نے مزید بتایا کہ حکومت کی طرف سے 24 گھنٹے مانیٹرنگ کی جا رہی ھے۔ کیونکہ واٹس ایپ کلاس

وقار یونس کا سوشل میڈیا سے دوری کا اعلان

تصویر
فوٹو بشکریہ ٹویٹر: ۔وقار یونس   سابق کپتان وقار یونس نے سوشل میڈیا سے دوری کا فیصلہ کرلیا۔  ڈیلی نیوز اردو) پاکستان کے سابق کپتان وقار یونس نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ"ٹویٹر"پر اپنے ایک ویڈیو پیغام میں بتایا کہ وہ سوشل میڈیا کنارہ کشی اختیار کر رھے ھیں۔   یہ فیصلہ اس وقت سامنے آیا جب سوشل میڈیا پر ایک گندی ویڈیو کو لائیک کرنے پر ان پر زبردست تنقید کا سلسلہ شروع ھوا۔ اپنے اس بیان میں ان کا مزید کہنا تھا کہ کسی نے میرا ٹوئیٹر اکاؤنٹ ہیک کر کے ایسی شرمناک حرکت کی ھے۔ جو میرے اور میری فیملی کے لیے پریشانی کا باعث بنی۔انکا مزید کہنا تھا کہ اگرچہ سوشل میڈیا رابطے کا ایک بہترین ذریعہ ھے لیکن اس کے غلط استعمال سے میں نے سوشل میڈیا سے کنارہ کشی کا سوچا ھے۔ واضح رھے کہ ان کے مداحوں نے اس فیصلے کو نامناسب قرار دیا ھے۔مداحوں کا کہنا تھا کہ اگر اکاؤنٹ ہیک کیا گیا ہے تو سائیبر کرائم برانچ میں رپورٹ جمع کرائی جائے، یاد رھے کہ سابق کپتان وقار یونس نے اپنا انٹرنیشنل کیرئیر 18سال کی عمر میں نیشنل کرکٹ سٹیڈیم کراچی سے کیا۔انہوں نے 87 ٹیسٹ میچوں میں 373 اور 262 ایک روزہ میچوں

پاک فوج نے بھارتی ڈرون مار گرایا

تصویر
راولپنڈی (ڈیلی نیوز) پاکستان کی مسلح افواج نے  سرحد پر بھارتی جاسوس ڈرون مار گرایا ھے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارت کا ایک  "جاسوس ڈرون طیارے نے" لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر پاکستان کی حدود کی خلاف ورزی کی، پاک آرمی نے رکھ چکری سیکٹر میں اس بھارتی جاسوس طیارے کو مار گرایا۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ھے ،کہ ڈرون طیارہ 650 میٹر تک پاکستانی حدود میں داخل ھوگیا تھا۔

سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ، کے اسلامو فوبیا کے خاتمے سے متعلق بیان پر پاکستان کا خیر مقدم

تصویر
وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز  نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل" انتونیو گوتریس" کے اسلامو فوبیا کے خاتمے سے متعلق بیان کا خیر مقدم کیا ھے   وفاقی وزیر اطلاعات نے اپنی یہ بات سوشل میڈیا کے ایک پیغام میں شیئر کی کہ سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کے اسلامو فوبیا کے تدارک کو اہمیت دینا خوش آ ئند ھے ۔ اور اس بیان سے وزیراعظم عمران خان اور تمام   مسلمانوں کے موقف کی تائید ہوتی ھے     انہوں نے مزید کہا کہ بھارت میں مسلمانوں کے خلاف ہندوتوا نظریے اور انتہا پسندانہ سلوک اور کرونا وائرس جیسی بیماری کو مسلمانوں کے ساتھ جوڑنا   انسانی حقوق کی خلاف ورزی ھے  واضح رھے کہ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے اسلامی ممالک کی تنظیم کے اقوام متحدہ میں رکن ممالک کے " ورچوئل اجلاس" سے خطاب کرتے ھوئے کہا تھا کہ مسلمانوں کے خلاف نفرت اور اسلامو فوبیا کا خاتمہ اقوام متحدہ کی پہلی ترجیح میں شامل ھے انہوں نے کہا تھا کہ وہ اس بات سے مکمل طور پر اتفاق کرتے ہیں کہ اس کا مکمل جائزہ لیا جانا چاہیے،کیونکہ یہ عالمی امن و سلامتی کے لیے بھی خطرہ ھے ۔

بدھ کے دن سورج خانہ کعبہ کے اوپر ھو گا؛

تصویر
 ماہرین فلکیات نے کے مطابق بدھ, 27 مئی 2020 کو سورج خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا - سبق ویب سائٹ: ماہرین فلکیات کے حوالے سے بتایا ھے کہ ماہرین فلکیات کے اعداد و شمار کے مطابق 27 مئی بروز بدھ کو سورج مکہ مکرمہ کے وقت کےمطابق 12 بجکر 18 منٹ پر خانہ کعبہ کے عین اوپر ھوگا _   اس لحاظ سے دنیا کے مختلف ممالک میں موجود مسلمان قبلے کا رخ کا تعین آسانی سے کرسکتے ہیں تو ایسی صورت میں خانہ کعبہ کا سایہ ختم ہوجاتا ھے - مصر کے نیشنل ریسرچ انسٹی ٹیوٹ برائے فلکیات اور جیو فزکس (این آر آئی اے جی) نے کہا ھے کہ اس طرح کا واقعہ ایک سال میں دو بار 27 مئی اور 15 جولائی کو سورج کعبہ کے اوپر ہوتا ھے - این آر آئی اے جی نے نوٹ کیا کہ کعبہ کے اوپر ظہر کی نماز کے ٹائم سورج کا زاویہ 89.93 آرک ڈگری کے برابر ہوگا۔ واضح رھے کہ ماضی کے دور میں جب جدید سائنسی طریقہ موجود نہیں تھا،تو مسلمان سورج کو دیکھ کر ہی قبلے کا رخ متعین کرتے تھے _

"ارطغرل" ڈرامے کے پروڈیوسر کا پاکستانی فنکاروں کے ساتھ کام کرنے کا اظہار

تصویر
   ترکش سیریز  "ارطغرل" کے پروڈیوسر محمد بوزدگ نے پاکستانی فنکاروں کے ساتھ کام کرنے کی خواہش کا اظہار کردیا۔   ارطغرل ڈرامہ جو کہ پاکستان میں خاص مقبول ھو چکا ھے  اور اس کا پروڈیوسر پاکستان کے ساتھ شراکت داری قائم کرنے کےاقدامات کرنے کو تیار ھیں۔ مہمت بوزدگ ، جو ڈرامے کے اسکرین رائٹر بھی ہیں ۔ اناڈولو نامی ایجنسی کو بتایا کہ مسلمانوں کو نہ صرف سیاست اور تجارت میں ہی نہیں بلکہ ثقافت اور فنون  لطیفہ میں بھی مل کر کام کرنے کی ضرورت ھے۔  انہوں نے مزید کہا کہ'مجھے حیرت ھے کہ ترکی اور پاکستان نے آج تک اس طرح کا کوئی تعاون نہیں کیا حالانکہ ھم ایک دوسرے کو برادر ممالک کہتے ہیں ۔ اور ھم نے ثقافت اور فنون کے شعبے میں کبھی کسی معاہدے پر دستخط نہیں کیے ہیں٫ تو پھر دوستی کہاں ھے؟  بوز داگ نے مزید کہا کہ یہاں پر مشترکہ منصوبے ھونے چاہئیں جدھر پروڈیوسر اور اداکار  اکٹھے کام  کر سکیں ۔   اگرچہ دونوں ممالک میں سے کسی کو پریشانی ھو تو دونوں ممالک متحرک ھوجاتے ہیں۔۔ لیکن ہمیں اچھےدنوں میں بھی مل کرکام کرنا چاہئے اور نہ صرف سنیما بلکہ کھانا 'میوزیم' اور تاریخ کے میدان میں ب

متعدد بھارتی فوجی، چین کی حراست میں؛

تصویر
بھارت اور  چین کی فوجوں کی لداخ  میں  جھڑپیں  بھارت ، چین کے خلاف بھی محازآرائی کرنے سے باز نہ آیا_  مگر چین کی جانب سے کرارا جواب ملنے کے بعد مذاکرات کرنے کی کوششوں میں لگ گیا- ذرائع کے مطابق متنازع سرحدی علاقے میں دراندازی  پرچینی فوج نے بھارتی اہلکاروں کی درگت بنادی- اور سرحدی خلاف ورزی کرنے پر چین کی جانب سے بھارتی فوجیوں کو حراست میں لینے کی بھی اطلاعات پائی گئی ہیں۔ یاد رہے کہ گزشتہ چند دنوں سے بھارتی میڈیا نے چین کی فوج پر  مبینہ دراندازی کے الزام لگا رہی ہےاور مشرقی لداخ کے علاقے میں بھارتی اہلکاروں کی چینی فوج سے  کافی جھڑپیں بھی ہوئیں ہیں_ چین نے کہا ہے کہ بھارتی فوج نے سکم اور لداخ میں  لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کی- بھارت نے متنازع علاقے کا اسٹیٹس یکطرفہ طور پر بدلنے کی کوشش کی ھے_ یہ بھی واضح رھے کہ اس متنازع علاقے پر دونوں ملکوں کے درمیان اس سے پہلے 1962 میں ایک جنگ بھی ہوچکی ھے_

ارطغرل غازی کا پاکستانیوں کو اردو میں عید مبارک؛

تصویر
مشہور ترکش ڈرامہ"ارطغرل غازی" جو آ ج کل پاکستان کے سرکاری ٹی وی، پی ٹی وی، پر دکھایا جا رہا ہے_ ڈرامے کے مرکزی کردار ارطغرل غازی جن کا اصل نام "اینجن الٹن " ہے_ اپنے ڈرامے کی پاکستان میں کامیابی کے بعد  اپنے ویڈیو پیغام میں پاکستانی عوام سے ملنے والے پیار کا شکریہ ادا کیا۔      اپنے اظہار کے ساتھ انہوں نے اردو میں پاکستانی عوام کو عید الفطر کی مبارکباد دی۔

Daily news کی طرف سے عالم اسلام کو عید مبارک۔

تصویر
عید الفطر کی تاریخ؛ عید کا لفظ عود سے بنا ہے ، جس کا معنی ہے " لوٹنا عید ہر سال ہوتی ہے اور اس کے لوٹ کے آنے کی خوائش کی جاتی ہے ۔  فطر کا معنی ہے : روزہ توڑنا یاختم کرنا “ ۔ عیدالفطر کے روز روزوں کا سلسلہ ختم ہوتا ہے اس کا روز اللہ تعالی بندوں کو روزہ اور  رمضان کی  عبادت  کا ثواب عطا فرماتے ہیں ، لہذا اس دن کو عید الفطر “ قرار دیا گیا _  ہجرت مدینہ سے پہلے یثرب کے لوگ دوعیدیں مناتے تھے ، جن میں وہ لہو ولعب میں مشغول ہوتے اور راہ روی کے مرتکب ہوتے ، چنانچہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے زمانہ جاہلیت کی دو غلط رسوم پر مشتمل عیدوں کی جگہ " عيد الفطر اور عیدالا ضحی ‘ منانے اور ان دونوں عیدوں میں شرع کی حدود میں رہ کر خوشی منانے ، اچھا لباس پہنے ، اور بے راہ روی کی جگہ عبادت ، صدقہ اور قربانی کا حکم دیا ۔ صدقہ فطر ؛ عید الفطر کے روز صادق کے وقت ہر ایسے مسلمان پر جو آزاد ھو - اور ضرورت اصليه ( یعنی کہ مکان ، سواری ، بستر ، برتن ، اور اوزار وغیرہ ) کے علاوہ ، نصاب ( مثلا ساڑھے 52 تولہ چاندی ، یا اس کی قیمت ) کا مالک بھی ھو- پرفطرانہ ادا کرنا واجب ہو جاتا ہے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

کراچی (پاکستان)مسافر طیارہ آ بادی پرگر کر تباہ،

پاکستان میں طیارہ حادثے پر بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی کا بیان؛

حضرت عمر بن عبد العزیز کے مزار پر شر پسندوں کاحملہ

ارطغرل غازی نے ’'میرا جسم میری مرضی‘'کے نعرے کو دفن کردیا؛ وینا ملک

ایل او سی پر پاک فوج نے ایک اور بھارتی ڈرون مار گرایا

بالی وڈ اداکارہ ایکتا کپور کی متنازعہ ویب سیریز پر ایف آئی آر درج

سنتھیا ڈی رچی سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے خلاف ثبوت سامنے لے آ ئی

پاک فوج نے بھارتی ڈرون مار گرایا

ارطغرل غازی کا پاکستانیوں کو اردو میں عید مبارک؛

کویت میں انڈین باشندے نے خود کشی کر لی