شیئر کریں

وزیراعظم عمران خان نے بھارت کو مدد کرنے کی پیشکش کردی


File photo of prime minister of Pakistan,Imran Khan
فائل فوٹو؛عمران خان
اسلام آباد (پاکستان) وزیراعظم پاکستان، عمران خان نے سوشل میڈیا پر جاری کردہ اپنے ایک بیان میں بھارتی حکومت کو مدد کی پیشکش کش کر دی۔

وزیراعظم عمران خان نے اپنی پیشکش،بھارت میں قائم کردہ ہندوستانی معیشت کے نگران ادارے(CMIE) کی ایک رپورٹ کے تناظر میں پیش کی۔CMIE نے یہ رپورٹ، پنسلوانیا یونیورسٹی اور شکاگو یونیورسٹی کے ماہرین کی تحقیق کے نتیجے میں جاری کی۔

وزیراعظم عمران خان نے اس رپورٹ کا حوالہ دیتے ھوئے بھارت کو مدد کی پیشکش ایسے وقت میں کی جب بھارت میں کورونا وائرس بے قابو ھو چکا ھے۔بھارتی میڈیا کے مطابق، ملک بھر میں کورو ا کے مریضوں کی تعداد 2لاکھ چھیاسی ہزار سے تجاوز کر گئی ھے او 8 ہزار افراد ہلاک ھو چکے ہیں۔
برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق صرف ممبئی شہر میں کرونا کے کیسز کی تعداد 51 ہزار سے تجاوز کرگئی ھے۔جو چین کے شہر ووہان سے بھی زیادہ ھو گئی ھے۔
وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ اس رپورٹ کے مطابق 34فیصد بھارتی گھرانے حکومت کی مدد کے بغیر ایک ہفتے سے زیادہ نہیں رہ سکتے۔اور ھم اپنا' کیش ٹرانسفر پروگرام' شئیر کرنے کے لئے تیار ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ھماری حکومت نے 9 ہفتوں میں10ملین خاندانوں کو 120بلین روپے،شفاف طریقے سے منتقل کیے۔اور اس کیش ٹرانسفر پروگرام کو عالمی سطح پر پذیرائی ملی ھے۔

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

کراچی (پاکستان)مسافر طیارہ آ بادی پرگر کر تباہ،

پاکستان میں طیارہ حادثے پر بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی کا بیان؛

حضرت عمر بن عبد العزیز کے مزار پر شر پسندوں کاحملہ

ارطغرل غازی نے ’'میرا جسم میری مرضی‘'کے نعرے کو دفن کردیا؛ وینا ملک

ایل او سی پر پاک فوج نے ایک اور بھارتی ڈرون مار گرایا

بالی وڈ اداکارہ ایکتا کپور کی متنازعہ ویب سیریز پر ایف آئی آر درج

سنتھیا ڈی رچی سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے خلاف ثبوت سامنے لے آ ئی

پاک فوج نے بھارتی ڈرون مار گرایا

ارطغرل غازی کا پاکستانیوں کو اردو میں عید مبارک؛

کویت میں انڈین باشندے نے خود کشی کر لی