شیئر کریں

حضرت عمر بن عبد العزیز کے مزار پر شر پسندوں کاحملہ

دمشق ,شام کے صوبہ ادلب میں خلیفہ حضرت عمر بن عبدالعزیزؒ کے مزارپر شر پسندوں کی طرف سے حملہ کیا گیا ۔
 مزار میں بنو امیہ سے تعلق رکھنے والے مسلمانوں کے  عظیم خلیفہ حضرت عمر بند عبد العزیز اور ان کی زوجہ حضرت فاطمہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا اور ان کے خادم کی قبریں موجود تھیں _ جن پر  شر پسندوں کی طرف سے حملہ کیا گیا اور قبر سے جسد مبارک کو نکال کر ان کی بے حرمتی کی گئی۔
 مزار:-  حملے سے پہلے اور بعد کی تصویر
 سوشل میڈیا پر مزار کی بے حرمتی کی تصاویر
 شیئر کرتے ھوئے صارفین نے اس افسوس ناک  اور بزدلانہ واقعہ پر شدید ردعمل اور بھرپور مذمت کا اظہار کیا ھے_ ادلب کے دیار الشرقی گاوں میں واقع مزار پر  فروری 2020 میں جنگجووں کی طرف سے اس قبرستان کو نذر آتش کیا گیا تھا۔ترک خبر رساں ادارے کے مطابق عمر بن عبد العزیز کی باقیات کے مقام سے متعلق ابھی تک کوئی معلومات سامنے نہیں آسکیں ۔
 حضرت عمر بن عبد العزیز رحمت اللہ علیہ  کو مسلمانوں میں انصاف،مساوات انسانی،اوراسلامی روایات کا پاس رکھنے والے حکمران کی حیثیت سے انتہائی احترام حاصل ھے ،اور انکو عمر ثانی بھی کہا جاتا ھے ۔
جنہوں نے مختصر دور خلافت (99ھ سے 101ھ) میں انصاف قائم کیا انہیں پانچویں صحیح راہنما و خلیفہ کا بھی خطاب ملا۔
یاد رہے کہ حضرت عمر بن عبد العزیز رح خلافت بنو امیہ کے آ ٹھویں خلیفہ سلیمان بن عبد الملک کے بعد خلافت کے منصب پر فائز ھوے۔


تبصرے

ایک تبصرہ شائع کریں

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

کراچی (پاکستان)مسافر طیارہ آ بادی پرگر کر تباہ،

پاکستان میں طیارہ حادثے پر بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی کا بیان؛

ارطغرل غازی نے ’'میرا جسم میری مرضی‘'کے نعرے کو دفن کردیا؛ وینا ملک

ایل او سی پر پاک فوج نے ایک اور بھارتی ڈرون مار گرایا

بالی وڈ اداکارہ ایکتا کپور کی متنازعہ ویب سیریز پر ایف آئی آر درج

سنتھیا ڈی رچی سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے خلاف ثبوت سامنے لے آ ئی

پاک فوج نے بھارتی ڈرون مار گرایا

ارطغرل غازی کا پاکستانیوں کو اردو میں عید مبارک؛

کویت میں انڈین باشندے نے خود کشی کر لی