شیئر کریں

سنتھیا ڈی رچی سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے خلاف ثبوت سامنے لے آ ئی

فائل فوٹو؛سنتھیاڈی رچی
اسلام آباد ،پاکستان( ڈیلی نیوز اردو) امریکی خاتون بلاگر اور صحافی" سنتھیا ڈی رچی " نے سابق وزیر اعظم پاکستان، یوسف رضا گیلانی " پر ہراساں کرنے کے الزام کے بعد حیران کن تصاویر  ثبوت کے طور پر  سامنے لے آئیں۔

واضح رھے کہ یوسف رضا گیلانی کی طرف سے سنتھیا رچی کے الزامات کو یکسر مسترد کر دیا تھا۔

سابق وزیر اعظم  نے سنتھیا رچی کے الزامات پرجواب دیتے ھوئے کہا تھا کہ ان کی امریکی خاتون سے ایوان صدر میں کوئی ملاقات نہیں ھوئی،اور ان کی بطور وزیراعظم "سنتھیا رچی "سے کوئی ملاقات نہیں ھوئی۔ ہاں اگر وفودکی سطح پر کی گئی ملاقاتوں میں سنتھیا موجود تھیں تو مجھے اس کا علم نہیں۔

اس کے بعد سنتھیا نے ایوان صدر میں ھونے والی ملاقات کی تصاویر سوشل میڈیا پرشیئر کردیں-سنتھیا ڈی رچی نے مزید کہا کہ میں پہلے سے ہی کہہ رہی ھوں کہ میری  گیلانی سے پہلی ملاقات ایوان صدر میں ھوئی تھی۔ٹویٹ کے نیچے فراہم کردہ دونوں تصاویر استقبالیہ کمرے کی ہیں -اور یہی وہ جگہ تھی جہاں مجھے گیلانی نےغیر
مناسب طریقے سے گلے لگایا تھا۔

سنتھیا رچی نے مزید کہا کہ مجھے یقین ھے کہ متعلقہ ایجنسیوں کے پاس  لاگ بک اور میرے وزٹ کے متعلق دستاویزی شواہد ضرور موجود ھوں گے۔

یاد رھے کہ اس سے قبل  سنتھیا رچی نے الزام عائد کیا تھا کہ یوسف رضا گیلانی نے وزیر اعظم ھوتے ھوئے انہیں ایوان صدر میں جسمانی ہراساں کیا تھا-اور مجھے انتہائی غیر مناسب طریقے سے گلے 
لگایا تھا۔
«مزید خبریں»
بالی وڈ اداکارہ ایکتا کپور کی متنازعہ ویب •سیریز پر ایف آئی آر درج
کویت میں انڈین باشندے نے خود کشی کر لی 

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

کراچی (پاکستان)مسافر طیارہ آ بادی پرگر کر تباہ،

پاکستان میں طیارہ حادثے پر بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی کا بیان؛

حضرت عمر بن عبد العزیز کے مزار پر شر پسندوں کاحملہ

ارطغرل غازی نے ’'میرا جسم میری مرضی‘'کے نعرے کو دفن کردیا؛ وینا ملک

ایل او سی پر پاک فوج نے ایک اور بھارتی ڈرون مار گرایا

بالی وڈ اداکارہ ایکتا کپور کی متنازعہ ویب سیریز پر ایف آئی آر درج

پاک فوج نے بھارتی ڈرون مار گرایا

ارطغرل غازی کا پاکستانیوں کو اردو میں عید مبارک؛

کویت میں انڈین باشندے نے خود کشی کر لی