شیئر کریں

معروف لیجنڈری، ٹی وی میزبان طارق عزیز انتقال کر گئے

File photo،Tariq Aziz
 اسلام آباد ( پاکستان) معروف لیجنڈری، ٹی وی میزبان طارق عزیز وفات پا گئے ہیں۔پی ٹی وی کے شہرہ آفاق پروگرام"نیلام گھر" سے شہرت پانے والے طارق عزیز نے "دیکھتی آنکھوں،اور سنتے کانوں کو الوداع کہہ دیا۔

ذرائع کے مطابق ان کو کوئی خاص بیماری لاحق نہیں تھی آج صبح انہیں گلے میں تکلیف کی وجہ سے ہسپتال لایا گیا۔لیکن وہ جانبر نہ ہوسکے۔ان کی عمر 84سال تھی۔

یاد رھے کہ نیلام گھر 1974 میں پاکستان کے قومی چینل" پی ٹی وی"پر شروع ھواتھا جو 4دہائیوں تک چھوٹے ،بڑوں سب میں مقبول رہا۔اپنے وقت کا مقبول ترین پروگرام قرار دیا گیا ہے۔

طارق عزیز، کالم نگار،ادیب اور شاعر بھی تھے۔انہوں  نے متعدد پاکستانی فلموں میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائے ان کی پہلی فلم "انسانیت" 1967 میں ریلیز ہوئی تھی۔

1992 میں بہترین فنی خدمات پر انہیں"پرائیڈ آف پرفارمینس" کے اعزاز سے بھی نوازا گیا تھا۔

علاوہ ازیں ان کو سیاست میں بھی کافی دلچسپی تھی۔وہ 1997 سے 1999 تک قومی اسمبلی کے ممبر بھی رھے ہیں۔انہوں نے 1997 کے الیکشن میں موجودہ وزیراعظم عمران خان کو شکست دی تھی۔
شوبز سے تعلق رکھنے والے افراد نے ان کی وفات کو قومی نقصان قرار دیا ھے۔

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

کراچی (پاکستان)مسافر طیارہ آ بادی پرگر کر تباہ،

پاکستان میں طیارہ حادثے پر بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی کا بیان؛

حضرت عمر بن عبد العزیز کے مزار پر شر پسندوں کاحملہ

ارطغرل غازی نے ’'میرا جسم میری مرضی‘'کے نعرے کو دفن کردیا؛ وینا ملک

ایل او سی پر پاک فوج نے ایک اور بھارتی ڈرون مار گرایا

بالی وڈ اداکارہ ایکتا کپور کی متنازعہ ویب سیریز پر ایف آئی آر درج

سنتھیا ڈی رچی سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے خلاف ثبوت سامنے لے آ ئی

پاک فوج نے بھارتی ڈرون مار گرایا

ارطغرل غازی کا پاکستانیوں کو اردو میں عید مبارک؛

کویت میں انڈین باشندے نے خود کشی کر لی