)لاہور سے کراچی جانے والا پی آئی اے کا طیارہ ایئربس A320 گر کر تباہ ہو گیا ہے, طیارے میں کل 91 مسافر سوار تھے جن میں تین بچے بھی شامل تھے_ ذرایع كے مطابق کراچی میں پی آئی اے کی پرواز کو حادثہ لینڈنگ سے ذرا قبل پیش آیا_ سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق طیارے میں 91 مسافر اور فضائی عملے کے نو افرادبھی موجود تھے, کراچی کے جناح ہسپتال کی ڈائریکٹر ڈاکٹر سیمی جمالی کے مطابق آٹھ افراد کی لاشیں اب تک جناح ہسپتال میں لائی جا چکی ہیں_جن میں چھ مرد اور دو خواتینبھی شامل ہیں_ آئی آیس پی آر کے مطابق پاکستان آرمی اور رینجر کی ریسکیو ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ چكی ہیں_ پاکستان آرمی ایوی ایشن کے ہیلی کاپٹر امدادی کاروائیوں کے لیے جائے حادثہ کی طرف روانہ کر دیے گئے ہیں۔ آربن ریسکیو ٹیمیں بھی جائے وقوعہ کی طرف بھیجی جاچكی ہیں_
نیودلی بھارتی وذیراعظم` نریندرا مودی` نے کراچی میں هونے والےطیارہ حادثے اور جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا_ سماجی رابطے کی ویب سائٹ` ٹویٹر` پر بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی نے پاکستان میں ہوائی جہاز کے حادثے کے نتیجے میں هونے والے جانی نقصان پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حادثے میں جاں بحق افراد کے ورثاء سے دلی ہمدردی ہے- اورهم زخمیوں کی جلد شفایابی کے لیے دعاگو هیں_
دمشق ,شام کے صوبہ ادلب میں خلیفہ حضرت عمر بن عبدالعزیزؒ کے مزارپر شر پسندوں کی طرف سے حملہ کیا گیا ۔ مزار میں بنو امیہ سے تعلق رکھنے والے مسلمانوں کے عظیم خلیفہ حضرت عمر بند عبد العزیز اور ان کی زوجہ حضرت فاطمہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا اور ان کے خادم کی قبریں موجود تھیں _ جن پر شر پسندوں کی طرف سے حملہ کیا گیا اور قبر سے جسد مبارک کو نکال کر ان کی بے حرمتی کی گئی۔ مزار:- حملے سے پہلے اور بعد کی تصویر سوشل میڈیا پر مزار کی بے حرمتی کی تصاویر شیئر کرتے ھوئے صارفین نے اس افسوس ناک اور بزدلانہ واقعہ پر شدید ردعمل اور بھرپور مذمت کا اظہار کیا ھے_ ادلب کے دیار الشرقی گاوں میں واقع مزار پر فروری 2020 میں جنگجووں کی طرف سے اس قبرستان کو نذر آتش کیا گیا تھا۔ترک خبر رساں ادارے کے مطابق عمر بن عبد العزیز کی باقیات کے مقام سے متعلق ابھی تک کوئی معلومات سامنے نہیں آسکیں ۔ حضرت عمر بن عبد العزیز رحمت اللہ علیہ کو مسلمانوں میں انصاف،مساوات انسانی،اوراسلامی روایات کا پاس رکھنے والے حکمران کی حیثیت سے انتہائی احترام حاصل ھے ،اور انکو عمر ثانی بھی کہا جاتا ھے ۔ جنہوں نے مختصر
ترکش سیریز ’ارطغرل غازی‘ پاکستان میں بےحد مقبول ہوچکی ہے کہ اس نے ترکی کا اپنا بھی ریکارڈ پیچھےچھوڑ دیا ہے_ اس سیریز کی کہانی اور کرداروں نے نہ صرف پاکستان کی عوام بلکہ شوبز ستاروں کو بھی اپنے سحر میںں جكڑ لیا ہے_ میڈیا پر عام عوام کے ساتھ ساتھ پاکستانی شوبز ستارے بھی اس کی خوب تعریفیں کر رہے ہیں, گزشتہ روز وینا ملک نے بھی سیریز کی مقبولیت كے بارے بات کی_انہوں نے کہا کہ اس ڈرامے کی مقبولیت نے, "میرا جسم میری مرضی" کے نعرے کو بھی دفن کردیا ہے- اگر پاکستانی انڈسٹری کو تباہ ہونے سے بچنا ہے تو مغربی کلچر کو چھوڑنا ہوگا_ مذید یہ ایک تعلیمی ڈرامہ سیریز ہے جو تاریخی اہمیت کو اجاگر کرتا ہے اور اخلاقیات کا سبق بھی دیتا ہے_ دوسری طرف تمغہ امتیاز حاصل کرنے والی مقبول اداکارہ مہوش حیات نے بھی اپنی ٹوئٹ میں لکھا هے کہ یه ڈرامه جتنا پاکستان میں مقبول ہو رہا ہے، اس سے ثابت ہوتا ہے کہ پاکستانی عوام کی سوچ اور اپنی پسندیدگی کا معیار اسلامی روایات كے مطابق هے, آخر میں مہوش حیات نے سیریز میں "ارطغرل" کا مرکزی کردار ادا کرنے والے ترک اداکار کو اپن
پاک فوج کی طرف سے گرایا جانیوالا بھارتی ڈرون پاک فوج کی طرف سے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پرایک اور بھارتی ڈرون طیارہ مار گرایا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی ایک ٹوٹ کے مطابق بھارت کا جاسوس ڈرون ایل او سی پر خانجر سیکٹر میں سرحدی خلاف ورزی پر مار گرایا۔ آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ بھارت کا جاسوس ڈرون پاکستانی حدود میں 500 میٹر تک اندر آگیا تھا جسے نشانہ بنا کر گرا دیا_ آئی ایس پی آر نے مزید بتایا کہ پاک فوج نے اس سال کے دوران بھارت کا یہ 8 واں ڈرون مار گرایا ھے_ مزید خبریں» 👈🏼 پاکستانیوں کا حساس ڈیٹا" ڈارک ویب "پر فروخت کرنے کا معاملہ 👈🏼 متعدد بھارتی فوجی، چین کی حراست میں؛ یاد رھے کہ گزشتہ ماہ 27 اور 29 مئی کو بھی پاک فوج نے بھارتی جاسوس ڈرون مار گرائے تھے_
فائل فوٹو؛ایکتا کپور بھارت ،بالی وڈ اداکارہ "ایکتا کپور "نے بالآخر خاموشی توڑتے ہوئے اپنی متنازعہ ویب سیریز پر معاف مانگ لی ۔ ذرائع کے مطابق" ایکتا کپور" نے اپنے اوپر ھونے والی زبردست تنقیداور (ایف آئی آر)درج ھونے کے بعد ایکتا کپور نے معافی مانگنےکے ساتھ ٹرپل ایکس۔ ٹو نامی ویب سیریز سے متنازعہ سیینز ڈیلیٹ کر دیئے گئے ہیں۔ ایكتا كا مزیدكهنا تھا كه ھم آرمی كی دل كی گہرائیوں سے عزت کرتے ہیں اور ان كی قربانیوں کا اعتراف کرتے ہیں۔ اس لیے ہم نے متنازعہ سینز ھٹا دئیے ہیں۔ لیکن میں سائبر بلنگ کے خلاف کھڑی رہوں گی۔ایکتا نے کہا کہ انہیں اور ان کی ماں کو ریپ کی دھمکیاں دی جارہی ہیں۔ سوشل میڈیا پر ایک دھمکی دینے والے کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ وہ دھمکی دینے والا جو اپنے آپ کو سال کا بہترین محب وطن سمجھتا ھے اسکے لیے سیکس کرنا ٹھیک نہیں لیکن کسی کا ریپ کرنا ٹھیک ھے۔ واضح رھے کہ گزشتہ ہفتے سے ایکتا کپور کی ویب سیریز (xxx-2)شدید تنازعہ کا شکار ھے جس میں آ رمی كی یونیفارم كی بے حرمتی اور فوجیوں کی دوران ڈیوٹی كیسے ان کی بیویاں دوسرے مردوں کے ساتھ جنسی تعلقات قائ
فائل فوٹو؛سنتھیاڈی رچی اسلام آباد ،پاکستان( ڈیلی نیوز اردو) امریکی خاتون بلاگر اور صحافی" سنتھیا ڈی رچی " نے سابق وزیر اعظم پاکستان، یوسف رضا گیلانی " پر ہراساں کرنے کے الزام کے بعد حیران کن تصاویر ثبوت کے طور پر سامنے لے آئیں۔ واضح رھے کہ یوسف رضا گیلانی کی طرف سے سنتھیا رچی کے الزامات کو یکسر مسترد کر دیا تھا۔ سابق وزیر اعظم نے سنتھیا رچی کے الزامات پرجواب دیتے ھوئے کہا تھا کہ ان کی امریکی خاتون سے ایوان صدر میں کوئی ملاقات نہیں ھوئی،اور ان کی بطور وزیراعظم "سنتھیا رچی "سے کوئی ملاقات نہیں ھوئی۔ ہاں اگر وفودکی سطح پر کی گئی ملاقاتوں میں سنتھیا موجود تھیں تو مجھے اس کا علم نہیں۔ اس کے بعد سنتھیا نے ایوان صدر میں ھونے والی ملاقات کی تصاویر سوشل میڈیا پرشیئر کردیں-سنتھیا ڈی رچی نے مزید کہا کہ میں پہلے سے ہی کہہ رہی ھوں کہ میری گیلانی سے پہلی ملاقات ایوان صدر میں ھوئی تھی۔ٹویٹ کے نیچے فراہم کردہ دونوں تصاویر استقبالیہ کمرے کی ہیں -اور یہی وہ جگہ تھی جہاں مجھے گیلانی نےغیر مناسب طریقے سے گلے لگایا تھا۔ سنتھیا رچی نے مزید کہا کہ مجھے ی
راولپنڈی (ڈیلی نیوز) پاکستان کی مسلح افواج نے سرحد پر بھارتی جاسوس ڈرون مار گرایا ھے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارت کا ایک "جاسوس ڈرون طیارے نے" لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر پاکستان کی حدود کی خلاف ورزی کی، پاک آرمی نے رکھ چکری سیکٹر میں اس بھارتی جاسوس طیارے کو مار گرایا۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ھے ،کہ ڈرون طیارہ 650 میٹر تک پاکستانی حدود میں داخل ھوگیا تھا۔
مشہور ترکش ڈرامہ"ارطغرل غازی" جو آ ج کل پاکستان کے سرکاری ٹی وی، پی ٹی وی، پر دکھایا جا رہا ہے_ ڈرامے کے مرکزی کردار ارطغرل غازی جن کا اصل نام "اینجن الٹن " ہے_ اپنے ڈرامے کی پاکستان میں کامیابی کے بعد اپنے ویڈیو پیغام میں پاکستانی عوام سے ملنے والے پیار کا شکریہ ادا کیا۔ اپنے اظہار کے ساتھ انہوں نے اردو میں پاکستانی عوام کو عید الفطر کی مبارکباد دی۔
فائل فوٹو؛کویت سٹی کویت میں بے روزگاری سے تنگ آکر بھارتی شہری نے خودکشی کرلی ،پچھلے 5 دنوں کے دوران خودکشی کا یہ چھٹا واقعہ رونما ھو چکا ھے۔ کویت کے ذرائع ابلاغ کے مطابق پولیس کو "خیطان"پارک میں ایک نامعلوم شخص کی نعش کی اطلاع ملی۔جب پولیس پہنچی تو نعش جھولے سے لٹک رہی تھی- پولیس ٹیم نےجائے وقوعہ سے نعش اپنی تحویل میں لے کر اسے سرد خانے میں منتقل کر دیا۔ بعد ازاں پولیس نے خودکشی کرنے والے کے دوستوں سے رابطہ کر کے معلومات اکٹھی کیں تو ابتدائی تحقیقات میں معلوم ھوا کہ وہ انڈین باشندہ کورونا کی وبا پھیلنے کے بعد سے بے روزگار ھوگیا تھا اور شدید ذہنی تناو کا شکار تھا۔ اس سے قبل جمعے کو بھی ایک انڈین باشندے نے خود کشی کی تھی،جس کی نعش کمپنی ہیڈکوارٹر کے باتھ روم سے ملی تھی _ کویتی ذرائع ابلاغ کے مطابق چند دن پہلے ایک نیپالی اور انڈین باشندے کی خود کشی کا واقعہ بھی سامنے آیا تھا، نیپالی باشندے نے کرونا کےعلاج کےدوران قرنطینہ کے واش روم میں کپڑے سے پھندا بنا کر خود کشی کر لی تھی_ پولیس سمیت دیگر کویتی ادارے خود کشی کے واقعات کی تحقیقات کر رہ
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں