اشاعتیں

قومی لیبل والی پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

شیئر کریں

معروف لیجنڈری، ٹی وی میزبان طارق عزیز انتقال کر گئے

تصویر
 اسلام آباد ( پاکستان) معروف لیجنڈری، ٹی وی میزبان طارق عزیز وفات پا گئے ہیں۔پی ٹی وی کے شہرہ آفاق پروگرام"نیلام گھر" سے شہرت پانے والے طارق عزیز نے "دیکھتی آنکھوں،اور سنتے کانوں کو الوداع کہہ دیا۔ ذرائع کے مطابق ان کو کوئی خاص بیماری لاحق نہیں تھی آج صبح انہیں گلے میں تکلیف کی وجہ سے ہسپتال لایا گیا۔لیکن وہ جانبر نہ ہوسکے۔ان کی عمر 84سال تھی۔ یاد رھے کہ نیلام گھر 1974 میں پاکستان کے قومی چینل" پی ٹی وی"پر شروع ھواتھا جو 4دہائیوں تک چھوٹے ،بڑوں سب میں مقبول رہا۔اپنے وقت کا مقبول ترین پروگرام قرار دیا گیا ہے۔ طارق عزیز، کالم نگار،ادیب اور شاعر بھی تھے۔انہوں  نے متعدد پاکستانی فلموں میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائے ان کی پہلی فلم "انسانیت" 1967 میں ریلیز ہوئی تھی۔ 1992 میں بہترین فنی خدمات پر انہیں"پرائیڈ آف پرفارمینس" کے اعزاز سے بھی نوازا گیا تھا۔ علاوہ ازیں ان کو سیاست میں بھی کافی دلچسپی تھی۔وہ 1997 سے 1999 تک قومی اسمبلی کے ممبر بھی رھے ہیں۔انہوں نے 1997 کے الیکشن میں موجودہ وزیراعظم عمران خان کو شکست دی تھی۔ شوبز سے تعلق رکھنے والے افراد ن...

پنجاب کی یونیورسٹیوں میں قرآن مجید کی تعلیم کے بغیر ڈگری نہیں ملے گی

تصویر
  لاھور ( پاکستان)  پنجاب کی تمام یونیورسٹیوں میں قرآن مجید کی تعلیم لازمی قرار دے دی گئی۔نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا۔  گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور اور تمام یونیورسٹیوں کے وائس چانسلر کے درمیان اجلاس ھوا، جس میں اس احسن اقدام پرمتفقہ فیصلے کے بعد نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔ گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے اس فیصلے کی تصدیق اپنے ایک ٹوئٹر پیغام میں کی۔انہوں نے بتایا کہ اجلاس میں پنجاب کی تمام یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز موجود تھے۔سب نے اس فیصلے پر اتفاق کیا ھے کہ تمام یونیورسٹیوں میں طلباء کے لئے قرآن مجید کو ،ترجمے کے ساتھ پڑھنا لازمی ھو گا ۔جس کے بغیر طلباء کو ڈگری نہیں ملے گی۔ قرآن کی اردو ترجمے کے ساتھ تعلیم کا تاریخی فیصلہ نافظ ہو چکا ہے.یہ پنجاب کی یونیورسٹیوں میں لازمی مضمون ہو گا جس کو پڑھے بغیر ڈگری نہیں ملے گی. تعلیم قرآن ہی ہماری ترقی کی ضامن ہے. یہ تمام یونیورسٹیوں کا متفقہ فیصلہ ہے. میں سب وائس چانسلرز کا ممنون ہوں #QuranOurDestination pic.twitter.com/D9xtcSgrWa — Mohammad Sarwar (@ChMSarwar) June 14, 2020 گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے مزید کہا کہ قرآن مجی...

تنخواہوں اور پنشن میں اضافے کے بغیر نئے مالی سال کے لئے وفاقی بجٹ پیش کر دیا گیا

تصویر
اسلام آباد (پاکستان) نئے مالی سال (2020-2021) کے لئے ٹیکس فری بجٹ قومی  اسمبلی  میں پیش کردیا گیا۔بجٹ تقریر وفاقی وزیر حماد اظہر نے پیش کی۔ نئے مالی سال کے لیے بجٹ کا کل حجم 71 کھرب 37ارب بتایا گیا ھے۔جبکہ بجٹ خسارہ 3437 ارب روپے کا ھے۔ بجٹ میں تنخواہوں اور پنشن میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا۔ البتہ سگریٹ،مہنگی گاڑیوں اور ڈرنکس وغیرہ کے علاوہ روز مرہ زندگی کے لئے استعمال کسی چیز پر ٹیکس نہیں لگایا گیا۔   «وفاقی بجٹ کی شہ سرخیاں» کورونا فنڈ کے لئے۔         100 ارب روپے مختص طبی شعبے کے لئے۔        75  ارب روپے مختص دیہاڑی دار طبقے کے لیے 200 ارب روپے مختص ریلوے کے لئے۔             40 ارب روپے مختص اسپتالوں کے لئے۔۔         13 ارب روپے مختص اعلیٰ تعلیم کے لیے۔۔      64 ارب روپے مختص سبسڈی کے لئے۔۔۔         180 ارب روپے مختص دفاعی بجٹ کے لئے۔۔   12کھرب 89 ارب مختص کامیاب نوجوان پروگرام کے لئے 2 ارب روپے مختص کیے گئے۔ ...

وزیراعظم عمران خان نے بھارت کو مدد کرنے کی پیشکش کردی

تصویر
فائل فوٹو؛عمران خان اسلام آباد (پاکستان) وزیراعظم پاکستان، عمران خان نے سوشل میڈیا پر جاری کردہ اپنے ایک بیان میں بھارتی حکومت کو مدد کی پیشکش کش کر دی۔ وزیراعظم عمران خان نے اپنی پیشکش،بھارت میں قائم کردہ ہندوستانی معیشت کے نگران ادارے(CMIE) کی ایک رپورٹ کے تناظر میں پیش کی۔CMIE نے یہ رپورٹ، پنسلوانیا یونیورسٹی اور شکاگو یونیورسٹی کے ماہرین کی تحقیق کے نتیجے میں جاری کی۔ وزیراعظم عمران خان نے اس رپورٹ کا حوالہ دیتے ھوئے بھارت کو مدد کی پیشکش ایسے وقت میں کی جب بھارت میں کورونا وائرس بے قابو ھو چکا ھے۔بھارتی میڈیا کے مطابق، ملک بھر میں کورو ا کے مریضوں کی تعداد 2لاکھ چھیاسی ہزار سے تجاوز کر گئی ھے او 8 ہزار افراد ہلاک ھو چکے ہیں۔ برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق صرف ممبئی شہر میں کرونا کے کیسز کی تعداد 51 ہزار سے تجاوز کرگئی ھے۔جو چین کے شہر ووہان سے بھی زیادہ ھو گئی ھے۔ Our govt successfully transferred Rs. 120 billion in 9 weeks to over 10 million families in a transparent manner to deal with the COVID19 fallout on the poor. — Imran Khan (@ImranKhanPTI...

ترک موسیقار نے کشمیریوں سے اظہار یکجتی کے لیے نغمہ ریلیز کر دیا

تصویر
فوٹو؛ کشمیری نوجوان احتجاج کرتے ہوئے ترکی(انقرہ) میں پہلی مرتبہ"میرا نام کشمیر ھے"کے نام سے نغمہ ریلیز کردیا گیا ھے۔ اس نغمے میں بھارتی  ظلم و ستم کا نشانہ بننے والی کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کی گئی ھے۔    گانے کو انگریزی زبان میں دنیا بھر میں ریلیز  کیا گیا۔  ویڈیو میں بھارتی مظالم اور کشمیریوں کو آزادی کی جد وجہد کرتے ہوئے دکھایا گیا ھے۔ اس نغمے کو ترکی کے نغمہ نگار اور موسیقار " ترگے ایورین" نے لکھااوراس کی موسیقی بھی انہوں نے خود ترتیب دی ھے جب کہ اس نغمے کو حال ہی میں اسلام قبول کرنے والی ایک مشہور امریکی گلوکارہ ڈیلا مائلز نے گایاھے۔  ترکش نغمہ نگار اور موسیقار" ترگے ایورین "کا کہنا تھاکہ یہ نغمہ آزادی سے محروم دنیا بھر کے مظلوم عوام اور بالخصوص کشمیری عوام کے لئے ھے۔ سوشل میڈیا پر یہ گانا تیزی سے وائرل ھورہاھے۔ Keşmir, onlarca adımızdan biri. Kudüs gibi, Saraybosna, Arakan, Halep gibi. Mazlumların şarkılarını en iyi biz biliriz. #Keşmir 'in şarkıları ölümden, katliamdan bahsediyor. Bu şarkılar duyulsun ve söz...

سنتھیا ڈی رچی سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے خلاف ثبوت سامنے لے آ ئی

تصویر
فائل فوٹو؛سنتھیاڈی رچی اسلام آباد ،پاکستان( ڈیلی نیوز اردو) امریکی خاتون بلاگر اور صحافی" سنتھیا ڈی رچی " نے سابق وزیر اعظم پاکستان، یوسف رضا گیلانی " پر ہراساں کرنے کے الزام کے بعد حیران کن تصاویر  ثبوت کے طور پر  سامنے لے آئیں۔ واضح رھے کہ یوسف رضا گیلانی کی طرف سے سنتھیا رچی کے الزامات کو یکسر مسترد کر دیا تھا۔ سابق وزیر اعظم  نے سنتھیا رچی کے الزامات پرجواب دیتے ھوئے کہا تھا کہ ان کی امریکی خاتون سے ایوان صدر میں کوئی ملاقات نہیں ھوئی،اور ان کی بطور وزیراعظم "سنتھیا رچی "سے کوئی ملاقات نہیں ھوئی۔ ہاں اگر وفودکی سطح پر کی گئی ملاقاتوں میں سنتھیا موجود تھیں تو مجھے اس کا علم نہیں۔ اس کے بعد سنتھیا نے ایوان صدر میں ھونے والی ملاقات کی تصاویر سوشل میڈیا پرشیئر کردیں-سنتھیا ڈی رچی نے مزید کہا کہ میں پہلے سے ہی کہہ رہی ھوں کہ میری  گیلانی سے پہلی ملاقات ایوان صدر میں ھوئی تھی۔ٹویٹ کے نیچے فراہم کردہ دونوں تصاویر استقبالیہ کمرے کی ہیں -اور یہی وہ جگہ تھی جہاں مجھے گیلانی نےغیر مناسب طریقے سے گلے لگایا تھا۔ سنتھیا رچی نے مزید کہا کہ مجھے ی...

ایل او سی پر پاک فوج نے ایک اور بھارتی ڈرون مار گرایا

تصویر
پاک فوج کی طرف سے گرایا جانیوالا بھارتی ڈرون پاک فوج کی طرف سے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پرایک اور بھارتی ڈرون طیارہ مار گرایا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی ایک ٹوٹ کے مطابق بھارت کا جاسوس ڈرون ایل او سی پر خانجر سیکٹر میں سرحدی خلاف ورزی پر مار گرایا۔ آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ بھارت کا جاسوس ڈرون پاکستانی حدود میں 500 میٹر تک اندر آگیا تھا جسے نشانہ بنا کر گرا دیا_ آئی ایس پی آر نے مزید بتایا کہ پاک فوج نے اس سال کے دوران بھارت کا یہ 8 واں ڈرون مار گرایا ھے_ مزید خبریں» 👈🏼⁩ پاکستانیوں کا حساس ڈیٹا" ڈارک ویب "پر فروخت کرنے کا معاملہ 👈🏼⁩ متعدد بھارتی فوجی، چین کی حراست میں؛ یاد رھے کہ گزشتہ ماہ 27   اور 29 مئی کو بھی پاک فوج نے بھارتی جاسوس ڈرون  مار گرائے تھے_

پاکستان،طیارہ حادثے میں ہلاک 92 افراد کی شناخت مکمل

تصویر
پی آئی اے طیارہ حادثے کی جگہ کی تصویر کراچی (پاکستان)  سندھ کے وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کے مطابق پی آئی اے طیارہ حادثے میں شہید ھونے والے 97 میں سے 92 افراد کی شناخت ھو چکی ھے۔ وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ  ڈی این اے کے ذریعے 53 لاشوں کی شناخت ھوئی ھے، جبکہ 3 لاشوں کا ڈی این اے ٹیسٹ دوبارہ کیا جارہا ھے_ انہوں نے مزید بتایا کہ جاں بحق ھونے والوں کے لواحقین اب تک 89 لاشیں وصول کر چکے ہیں، جبکہ چھیپا کے سردخانے میں 2 اور ایدھی سردخانے میں 6 لاشیں ابھی موجود ہیں_ وزیراعلیٰ سندھ نے انتظامیہ کو جاں بحق افراد کے ورثا کے ساتھ ہر ممکن تعاون کرنے کے احکامات جاری کیے_    دوسری جانب" پی آئی اے"  نے طیارہ حادثے میں ھونے والے جاں بحق افراد کے ورثاء کو رقوم کی ادائیگی شروع کردی۔ ترجمان پی آئی اے کے مطابق  82 افراد کے ورثاء کو 10 لاکھ روپے کی ادائیگی کردی گئی ھے جبکہ زخمی ھونے والی 2 بچیوں کو 5 لاکھ روپے دیے گئے ہیں_ واضح رھے کہ حادثے کے بعد وفاقی حکومت نے حادثے میں متاثر ھونے والے مکانات کی تعمیر کی یقین دھانی بھی کرائی تھی_ یاد رھےکہ 22 مئی کو لاھ...

پاکستانیوں کا حساس ڈیٹا" ڈارک ویب "پر فروخت کرنے کا معاملہ

تصویر
    حکومت شہریوں کے حساس ڈیٹا کی حفاظت کیلئے فوری اور مؤثر انتظامات مکمل کرے۔ سندھ  ہائیکورٹ نے 24 جون کو رپورٹ  فائل فوٹو :- سندھ ھائی کورٹ     طلب کرلی۔   سندھ ہائیکورٹ میں جسٹس  محمد علی مظہر کی سربراھی میں  سماعت ھوئی،جس میں سائبر سیکیورٹی کے ماہرین بھی پیش ھوئے۔ درخواست گزار کے وکیل نے سماعت کےدوران کہا کہ 10 اپریل کو گیارہ کروڑ سے زائد پاکستانیوں کا حساس ڈیٹا ڈارک ویب سائٹ پر 35 کروڑ روپے میں فروخت کر کے اپ لوڈ کیا گیا درخواست گزار کے وکیل نے بتایا کہ ڈیٹا میں موبائل صارفین کے شناختی کارڈ نمبرز,مکمل ایڈریس, ٹیلی فون نمبرز اور دیگر معلومات شامل تھیں ۔ اس پرجسٹس محمد علی مظہر نے سوال کیا کہ بتائیں کہ وفاقی حکومت کی تحقیقات میں اب تک کیا پیش رفت ھوئی؟ جس پر سائبر سیکیورٹی کے ماہر نے عدالت کو بتایا کہ 22 اپریل کو حساس ڈیٹا فروخت کیےجانے کا آرٹیکل وائرل ھوا تھا۔ جس کے بعد وفاقی حکومت نے ڈیٹا لیک ھونے سے متعلق تحقیقات کا آغاز کیا تھا جو مکمل ھونے والی ہیں ۔ ماہر سائبر سیکیورٹی نے مزید بتایا کہ حکومت کی ...

پاک فوج نے بھارتی ڈرون مار گرایا

تصویر
راولپنڈی (ڈیلی نیوز) پاکستان کی مسلح افواج نے  سرحد پر بھارتی جاسوس ڈرون مار گرایا ھے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارت کا ایک  "جاسوس ڈرون طیارے نے" لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر پاکستان کی حدود کی خلاف ورزی کی، پاک آرمی نے رکھ چکری سیکٹر میں اس بھارتی جاسوس طیارے کو مار گرایا۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ھے ،کہ ڈرون طیارہ 650 میٹر تک پاکستانی حدود میں داخل ھوگیا تھا۔

ارطغرل غازی کا پاکستانیوں کو اردو میں عید مبارک؛

تصویر
مشہور ترکش ڈرامہ"ارطغرل غازی" جو آ ج کل پاکستان کے سرکاری ٹی وی، پی ٹی وی، پر دکھایا جا رہا ہے_ ڈرامے کے مرکزی کردار ارطغرل غازی جن کا اصل نام "اینجن الٹن " ہے_ اپنے ڈرامے کی پاکستان میں کامیابی کے بعد  اپنے ویڈیو پیغام میں پاکستانی عوام سے ملنے والے پیار کا شکریہ ادا کیا۔      اپنے اظہار کے ساتھ انہوں نے اردو میں پاکستانی عوام کو عید الفطر کی مبارکباد دی۔

Daily news کی طرف سے عالم اسلام کو عید مبارک۔

تصویر
عید الفطر کی تاریخ؛ عید کا لفظ عود سے بنا ہے ، جس کا معنی ہے " لوٹنا عید ہر سال ہوتی ہے اور اس کے لوٹ کے آنے کی خوائش کی جاتی ہے ۔  فطر کا معنی ہے : روزہ توڑنا یاختم کرنا “ ۔ عیدالفطر کے روز روزوں کا سلسلہ ختم ہوتا ہے اس کا روز اللہ تعالی بندوں کو روزہ اور  رمضان کی  عبادت  کا ثواب عطا فرماتے ہیں ، لہذا اس دن کو عید الفطر “ قرار دیا گیا _  ہجرت مدینہ سے پہلے یثرب کے لوگ دوعیدیں مناتے تھے ، جن میں وہ لہو ولعب میں مشغول ہوتے اور راہ روی کے مرتکب ہوتے ، چنانچہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے زمانہ جاہلیت کی دو غلط رسوم پر مشتمل عیدوں کی جگہ " عيد الفطر اور عیدالا ضحی ‘ منانے اور ان دونوں عیدوں میں شرع کی حدود میں رہ کر خوشی منانے ، اچھا لباس پہنے ، اور بے راہ روی کی جگہ عبادت ، صدقہ اور قربانی کا حکم دیا ۔ صدقہ فطر ؛ عید الفطر کے روز صادق کے وقت ہر ایسے مسلمان پر جو آزاد ھو - اور ضرورت اصليه ( یعنی کہ مکان ، سواری ، بستر ، برتن ، اور اوزار وغیرہ ) کے علاوہ ، نصاب ( مثلا ساڑھے 52 تولہ چاندی ، یا اس کی قیمت ) کا مالک بھی ھو- پرفطرانہ ادا کرنا و...

گرمی کا کرونا وائرس پر وار,PMD کی تحقیق؟

تصویر
 اسلام آباد(پاكستان)محکمہ  موسمیات پاکستان (PMD) نے آج نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر   کو ایك بریفنگ میں بتایا کہ ان كی تحقیق كے مطابق, درجہ حرارت اور نمی میں اضافے سے  کوویڈ 19 (كرونا وایرس)کے پھیلنے کی شرح میں کمی واقع ہوئی ہے_              پی ایم ڈی عہدیدار نے یه بات ایك بریفنگ میں  كی,جس كی سربراهی وفاقی وزیر منصوبہ بندی ، ترقیات اسد عمر نے كی_  وفاقی ادارے نے یه دعوه وزارت صحت کی خدمات ، ضابطے اور کوآرڈینیشن کے تعاون سے اس کی تحقیقات کے نتائج کے بعد كیا_

پاکستان میں طیارہ حادثے پر بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی کا بیان؛

تصویر
نیودلی بھارتی وذیراعظم` نریندرا مودی` نے  کراچی میں هونے والےطیارہ حادثے اور جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا_ سماجی رابطے کی ویب سائٹ` ٹویٹر` پر  بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی نے پاکستان میں ہوائی جہاز کے حادثے کے نتیجے میں هونے والے جانی نقصان پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حادثے میں جاں بحق افراد کے ورثاء سے دلی ہمدردی ہے- اورهم زخمیوں کی جلد شفایابی کے لیے دعاگو هیں_

کراچی (پاکستان)مسافر طیارہ آ بادی پرگر کر تباہ،

تصویر
)لاہور سے کراچی جانے والا پی آئی اے کا طیارہ  ایئربس A320  گر کر تباہ ہو گیا ہے, طیارے میں کل 91 مسافر سوار تھے جن میں تین بچے بھی شامل تھے_ ذرایع كے مطابق کراچی میں پی آئی اے کی پرواز کو حادثہ لینڈنگ سے ذرا قبل پیش آیا_ سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق طیارے میں 91 مسافر اور فضائی عملے کے نو افرادبھی موجود تھے, کراچی کے جناح ہسپتال کی ڈائریکٹر ڈاکٹر سیمی جمالی کے مطابق آٹھ افراد کی لاشیں اب تک جناح ہسپتال میں لائی جا چکی ہیں_جن میں چھ مرد اور دو خواتینبھی شامل  ہیں_ آئی آیس پی آر کے مطابق پاکستان آرمی اور رینجر کی ریسکیو ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ چكی ہیں_ پاکستان آرمی ایوی ایشن کے ہیلی کاپٹر  امدادی کاروائیوں کے لیے جائے حادثہ کی طرف روانہ کر دیے گئے ہیں۔ آربن ریسکیو ٹیمیں بھی جائے وقوعہ کی طرف بھیجی جاچكی ہیں_

ارطغرل غازی نے ’'میرا جسم میری مرضی‘'کے نعرے کو دفن کردیا؛ وینا ملک

تصویر
 ترکش سیریز ’ارطغرل غازی‘ پاکستان میں بےحد مقبول ہوچکی ہے کہ اس نے ترکی کا اپنا بھی ریکارڈ پیچھےچھوڑ دیا ہے_ اس سیریز کی کہانی اور کرداروں نے نہ صرف پاکستان کی عوام بلکہ شوبز ستاروں کو بھی اپنے سحر میںں جكڑ لیا ہے_ میڈیا پر عام عوام کے ساتھ ساتھ پاکستانی شوبز ستارے بھی اس کی خوب تعریفیں کر رہے ہیں, گزشتہ روز وینا ملک نے بھی سیریز کی مقبولیت كے بارے بات کی_انہوں نے کہا کہ  اس ڈرامے کی مقبولیت نے, "میرا جسم میری مرضی" کے نعرے کو بھی دفن کردیا ہے- اگر پاکستانی انڈسٹری کو تباہ ہونے سے بچنا ہے تو مغربی کلچر کو چھوڑنا ہوگا_ مذید یہ ایک تعلیمی ڈرامہ سیریز ہے جو تاریخی اہمیت کو اجاگر کرتا ہے اور اخلاقیات کا سبق بھی دیتا ہے_ دوسری طرف تمغہ امتیاز حاصل کرنے والی مقبول اداکارہ مہوش حیات نے بھی اپنی ٹوئٹ میں لکھا هے کہ  یه ڈرامه جتنا پاکستان میں مقبول ہو رہا ہے، اس سے ثابت ہوتا ہے کہ پاکستانی عوام کی سوچ اور   اپنی پسندیدگی کا معیار اسلامی روایات كے مطابق هے, آخر میں مہوش حیات نے سیریز میں "ارطغرل" کا مرکزی کردار ادا کرنے والے ترک اداکار کو...

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

کراچی (پاکستان)مسافر طیارہ آ بادی پرگر کر تباہ،

پاکستان میں طیارہ حادثے پر بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی کا بیان؛

حضرت عمر بن عبد العزیز کے مزار پر شر پسندوں کاحملہ

ایل او سی پر پاک فوج نے ایک اور بھارتی ڈرون مار گرایا

ارطغرل غازی نے ’'میرا جسم میری مرضی‘'کے نعرے کو دفن کردیا؛ وینا ملک

سنتھیا ڈی رچی سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے خلاف ثبوت سامنے لے آ ئی

بالی وڈ اداکارہ ایکتا کپور کی متنازعہ ویب سیریز پر ایف آئی آر درج

ارطغرل غازی کا پاکستانیوں کو اردو میں عید مبارک؛

پاک فوج نے بھارتی ڈرون مار گرایا

کویت میں انڈین باشندے نے خود کشی کر لی