شیئر کریں

پاکستانیوں کا حساس ڈیٹا" ڈارک ویب "پر فروخت کرنے کا معاملہ



    حکومت شہریوں کے حساس ڈیٹا کی حفاظت کیلئے فوری اور مؤثر انتظامات مکمل کرے۔ سندھ ہائیکورٹ نے 24 جون کو رپورٹ 
فائل فوٹو :- سندھ ھائی کورٹ   
طلب کرلی۔ 
سندھ ہائیکورٹ میں جسٹس  محمد علی مظہر کی سربراھی میں  سماعت ھوئی،جس میں سائبر سیکیورٹی کے ماہرین بھی پیش ھوئے۔
درخواست گزار کے وکیل نے سماعت کےدوران کہا کہ 10 اپریل کو گیارہ کروڑ سے زائد پاکستانیوں کا حساس ڈیٹا ڈارک ویب سائٹ پر 35 کروڑ روپے میں فروخت کر کے اپ لوڈ کیا گیا
درخواست گزار کے وکیل نے بتایا کہ ڈیٹا میں موبائل صارفین کے شناختی کارڈ نمبرز,مکمل ایڈریس, ٹیلی فون نمبرز اور دیگر معلومات شامل تھیں ۔
اس پرجسٹس محمد علی مظہر نے سوال کیا کہ بتائیں کہ وفاقی حکومت کی تحقیقات میں اب تک کیا پیش رفت ھوئی؟
جس پر سائبر سیکیورٹی کے ماہر نے عدالت کو بتایا کہ 22 اپریل کو حساس ڈیٹا فروخت کیےجانے کا آرٹیکل وائرل ھوا تھا۔ جس کے بعد وفاقی حکومت نے ڈیٹا لیک ھونے سے متعلق تحقیقات کا آغاز کیا تھا جو مکمل ھونے والی ہیں ۔

ماہر سائبر سیکیورٹی نے مزید بتایا کہ حکومت کی طرف سے 24 گھنٹے مانیٹرنگ کی جا رہی ھے۔ کیونکہ واٹس ایپ کلاسیفائیڈ کے ذریعے کچھ   چوری ھونے کی بھی اطلاانفارمیشنعات موجود ہیں ۔ 

بعد ازاں عدالت نے وفاقی حکومت سے 24 جون کو حساس ڈیٹا محفوظ بنانے کے متعلق رپورٹ جمع کرانے کا حکم دے کر عدالت برخاست کر دی۔  

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

کراچی (پاکستان)مسافر طیارہ آ بادی پرگر کر تباہ،

پاکستان میں طیارہ حادثے پر بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی کا بیان؛

حضرت عمر بن عبد العزیز کے مزار پر شر پسندوں کاحملہ

ارطغرل غازی نے ’'میرا جسم میری مرضی‘'کے نعرے کو دفن کردیا؛ وینا ملک

ایل او سی پر پاک فوج نے ایک اور بھارتی ڈرون مار گرایا

بالی وڈ اداکارہ ایکتا کپور کی متنازعہ ویب سیریز پر ایف آئی آر درج

سنتھیا ڈی رچی سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے خلاف ثبوت سامنے لے آ ئی

پاک فوج نے بھارتی ڈرون مار گرایا

ارطغرل غازی کا پاکستانیوں کو اردو میں عید مبارک؛

کویت میں انڈین باشندے نے خود کشی کر لی