اشاعتیں

مئی, 2020 سے پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

شیئر کریں

تمباکو نوشی،سےہرسال 80 لاکھ افراد کی ہلاکتیں؛

تصویر
World No tobacco day ڈائریکٹر جنرل( ڈبلیو ایچ او )ٹیڈروس اذانوم گریبیسس کے مطابق تمباکو ،صحت کیلئے اب تک کا سب سے بڑا خطرہ ھے اور ہر سال 8 ملین لوگ تمباکو نوشی سے ہلاک ھوجاتے ھیں۔ (world no tobacco اس ضمن میں31 مئی کو   کے طور پر منایا جا رہا ھے۔  day )                  ڈبلیو ایچ او اس عالمی مہم،میں نوجوانوں میں خصوصی طور پر ضروری معلومات فراہم کرے گی، جس سے نوجوانوں میں اس کے خلاف اقدامات کے بارے آ گاہی ملے گی۔اس ضمن میں ڈبلیو ایچ او نے سوشل میڈیا پر آ گاہی مہم چلا دی۔  ڈبلیو ایچ او نے تمام نوجوانوں سے مطالبہ کیا ھے کہ وہ تمباکو سے پاک نسل بننے کے لئے اس جنگ میں شامل ھوں۔     ڈبلیو ایچ او، تمام ممالک سے مطالبہ کرتا ھے کہ تمباکو کنٹرول  کرنےاور, ای سگریٹ جیسی   مصنوعات کے بارے میں قوانین کو سخت بنایا جائےجس نے نوجوان نئی نسل کو نوچنا شروع کردیا ھے۔ ڈبلیو ایچ او نے خاص طور پر یہ بتایا کہ مطالعے سے پتہ چلتا ھے کہ تمباکو نوشی کرنے والوں میں کورونا وائرس کے سنگین معاملے کا خطرہ زیادہ ھوتا ھے۔    ڈائریکٹر جنرل ڈبلیو ایچ او نے مزید مطالبہ کیا کہ ٹی وی اسکرین پر ت

حضرت عمر بن عبد العزیز کے مزار پر شر پسندوں کاحملہ

تصویر
دمشق ,شام کے صوبہ ادلب میں خلیفہ حضرت عمر بن عبدالعزیزؒ کے مزارپر شر پسندوں کی طرف سے حملہ کیا گیا ۔  مزار میں بنو امیہ سے تعلق رکھنے والے مسلمانوں کے  عظیم خلیفہ حضرت عمر بند عبد العزیز اور ان کی زوجہ حضرت فاطمہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا اور ان کے خادم کی قبریں موجود تھیں _ جن پر  شر پسندوں کی طرف سے حملہ کیا گیا اور قبر سے جسد مبارک کو نکال کر ان کی بے حرمتی کی گئی۔  مزار:-  حملے سے پہلے اور بعد کی تصویر  سوشل میڈیا پر مزار کی بے حرمتی کی تصاویر  شیئر کرتے ھوئے صارفین نے اس افسوس ناک  اور بزدلانہ واقعہ پر شدید ردعمل اور بھرپور مذمت کا اظہار کیا ھے_ ادلب کے دیار الشرقی گاوں میں واقع مزار پر  فروری 2020 میں جنگجووں کی طرف سے اس قبرستان کو نذر آتش کیا گیا تھا۔ترک خبر رساں ادارے کے مطابق عمر بن عبد العزیز کی باقیات کے مقام سے متعلق ابھی تک کوئی معلومات سامنے نہیں آسکیں ۔  حضرت عمر بن عبد العزیز رحمت اللہ علیہ  کو مسلمانوں میں انصاف،مساوات انسانی،اوراسلامی روایات کا پاس رکھنے والے حکمران کی حیثیت سے انتہائی احترام حاصل ھے ،اور انکو عمر ثانی بھی کہا جاتا ھے ۔ جنہوں نے مختصر

پاکستانیوں کا حساس ڈیٹا" ڈارک ویب "پر فروخت کرنے کا معاملہ

تصویر
    حکومت شہریوں کے حساس ڈیٹا کی حفاظت کیلئے فوری اور مؤثر انتظامات مکمل کرے۔ سندھ  ہائیکورٹ نے 24 جون کو رپورٹ  فائل فوٹو :- سندھ ھائی کورٹ     طلب کرلی۔   سندھ ہائیکورٹ میں جسٹس  محمد علی مظہر کی سربراھی میں  سماعت ھوئی،جس میں سائبر سیکیورٹی کے ماہرین بھی پیش ھوئے۔ درخواست گزار کے وکیل نے سماعت کےدوران کہا کہ 10 اپریل کو گیارہ کروڑ سے زائد پاکستانیوں کا حساس ڈیٹا ڈارک ویب سائٹ پر 35 کروڑ روپے میں فروخت کر کے اپ لوڈ کیا گیا درخواست گزار کے وکیل نے بتایا کہ ڈیٹا میں موبائل صارفین کے شناختی کارڈ نمبرز,مکمل ایڈریس, ٹیلی فون نمبرز اور دیگر معلومات شامل تھیں ۔ اس پرجسٹس محمد علی مظہر نے سوال کیا کہ بتائیں کہ وفاقی حکومت کی تحقیقات میں اب تک کیا پیش رفت ھوئی؟ جس پر سائبر سیکیورٹی کے ماہر نے عدالت کو بتایا کہ 22 اپریل کو حساس ڈیٹا فروخت کیےجانے کا آرٹیکل وائرل ھوا تھا۔ جس کے بعد وفاقی حکومت نے ڈیٹا لیک ھونے سے متعلق تحقیقات کا آغاز کیا تھا جو مکمل ھونے والی ہیں ۔ ماہر سائبر سیکیورٹی نے مزید بتایا کہ حکومت کی طرف سے 24 گھنٹے مانیٹرنگ کی جا رہی ھے۔ کیونکہ واٹس ایپ کلاس

وقار یونس کا سوشل میڈیا سے دوری کا اعلان

تصویر
فوٹو بشکریہ ٹویٹر: ۔وقار یونس   سابق کپتان وقار یونس نے سوشل میڈیا سے دوری کا فیصلہ کرلیا۔  ڈیلی نیوز اردو) پاکستان کے سابق کپتان وقار یونس نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ"ٹویٹر"پر اپنے ایک ویڈیو پیغام میں بتایا کہ وہ سوشل میڈیا کنارہ کشی اختیار کر رھے ھیں۔   یہ فیصلہ اس وقت سامنے آیا جب سوشل میڈیا پر ایک گندی ویڈیو کو لائیک کرنے پر ان پر زبردست تنقید کا سلسلہ شروع ھوا۔ اپنے اس بیان میں ان کا مزید کہنا تھا کہ کسی نے میرا ٹوئیٹر اکاؤنٹ ہیک کر کے ایسی شرمناک حرکت کی ھے۔ جو میرے اور میری فیملی کے لیے پریشانی کا باعث بنی۔انکا مزید کہنا تھا کہ اگرچہ سوشل میڈیا رابطے کا ایک بہترین ذریعہ ھے لیکن اس کے غلط استعمال سے میں نے سوشل میڈیا سے کنارہ کشی کا سوچا ھے۔ واضح رھے کہ ان کے مداحوں نے اس فیصلے کو نامناسب قرار دیا ھے۔مداحوں کا کہنا تھا کہ اگر اکاؤنٹ ہیک کیا گیا ہے تو سائیبر کرائم برانچ میں رپورٹ جمع کرائی جائے، یاد رھے کہ سابق کپتان وقار یونس نے اپنا انٹرنیشنل کیرئیر 18سال کی عمر میں نیشنل کرکٹ سٹیڈیم کراچی سے کیا۔انہوں نے 87 ٹیسٹ میچوں میں 373 اور 262 ایک روزہ میچوں

پاک فوج نے بھارتی ڈرون مار گرایا

تصویر
راولپنڈی (ڈیلی نیوز) پاکستان کی مسلح افواج نے  سرحد پر بھارتی جاسوس ڈرون مار گرایا ھے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارت کا ایک  "جاسوس ڈرون طیارے نے" لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر پاکستان کی حدود کی خلاف ورزی کی، پاک آرمی نے رکھ چکری سیکٹر میں اس بھارتی جاسوس طیارے کو مار گرایا۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ھے ،کہ ڈرون طیارہ 650 میٹر تک پاکستانی حدود میں داخل ھوگیا تھا۔

سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ، کے اسلامو فوبیا کے خاتمے سے متعلق بیان پر پاکستان کا خیر مقدم

تصویر
وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز  نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل" انتونیو گوتریس" کے اسلامو فوبیا کے خاتمے سے متعلق بیان کا خیر مقدم کیا ھے   وفاقی وزیر اطلاعات نے اپنی یہ بات سوشل میڈیا کے ایک پیغام میں شیئر کی کہ سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کے اسلامو فوبیا کے تدارک کو اہمیت دینا خوش آ ئند ھے ۔ اور اس بیان سے وزیراعظم عمران خان اور تمام   مسلمانوں کے موقف کی تائید ہوتی ھے     انہوں نے مزید کہا کہ بھارت میں مسلمانوں کے خلاف ہندوتوا نظریے اور انتہا پسندانہ سلوک اور کرونا وائرس جیسی بیماری کو مسلمانوں کے ساتھ جوڑنا   انسانی حقوق کی خلاف ورزی ھے  واضح رھے کہ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے اسلامی ممالک کی تنظیم کے اقوام متحدہ میں رکن ممالک کے " ورچوئل اجلاس" سے خطاب کرتے ھوئے کہا تھا کہ مسلمانوں کے خلاف نفرت اور اسلامو فوبیا کا خاتمہ اقوام متحدہ کی پہلی ترجیح میں شامل ھے انہوں نے کہا تھا کہ وہ اس بات سے مکمل طور پر اتفاق کرتے ہیں کہ اس کا مکمل جائزہ لیا جانا چاہیے،کیونکہ یہ عالمی امن و سلامتی کے لیے بھی خطرہ ھے ۔

بدھ کے دن سورج خانہ کعبہ کے اوپر ھو گا؛

تصویر
 ماہرین فلکیات نے کے مطابق بدھ, 27 مئی 2020 کو سورج خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا - سبق ویب سائٹ: ماہرین فلکیات کے حوالے سے بتایا ھے کہ ماہرین فلکیات کے اعداد و شمار کے مطابق 27 مئی بروز بدھ کو سورج مکہ مکرمہ کے وقت کےمطابق 12 بجکر 18 منٹ پر خانہ کعبہ کے عین اوپر ھوگا _   اس لحاظ سے دنیا کے مختلف ممالک میں موجود مسلمان قبلے کا رخ کا تعین آسانی سے کرسکتے ہیں تو ایسی صورت میں خانہ کعبہ کا سایہ ختم ہوجاتا ھے - مصر کے نیشنل ریسرچ انسٹی ٹیوٹ برائے فلکیات اور جیو فزکس (این آر آئی اے جی) نے کہا ھے کہ اس طرح کا واقعہ ایک سال میں دو بار 27 مئی اور 15 جولائی کو سورج کعبہ کے اوپر ہوتا ھے - این آر آئی اے جی نے نوٹ کیا کہ کعبہ کے اوپر ظہر کی نماز کے ٹائم سورج کا زاویہ 89.93 آرک ڈگری کے برابر ہوگا۔ واضح رھے کہ ماضی کے دور میں جب جدید سائنسی طریقہ موجود نہیں تھا،تو مسلمان سورج کو دیکھ کر ہی قبلے کا رخ متعین کرتے تھے _

"ارطغرل" ڈرامے کے پروڈیوسر کا پاکستانی فنکاروں کے ساتھ کام کرنے کا اظہار

تصویر
   ترکش سیریز  "ارطغرل" کے پروڈیوسر محمد بوزدگ نے پاکستانی فنکاروں کے ساتھ کام کرنے کی خواہش کا اظہار کردیا۔   ارطغرل ڈرامہ جو کہ پاکستان میں خاص مقبول ھو چکا ھے  اور اس کا پروڈیوسر پاکستان کے ساتھ شراکت داری قائم کرنے کےاقدامات کرنے کو تیار ھیں۔ مہمت بوزدگ ، جو ڈرامے کے اسکرین رائٹر بھی ہیں ۔ اناڈولو نامی ایجنسی کو بتایا کہ مسلمانوں کو نہ صرف سیاست اور تجارت میں ہی نہیں بلکہ ثقافت اور فنون  لطیفہ میں بھی مل کر کام کرنے کی ضرورت ھے۔  انہوں نے مزید کہا کہ'مجھے حیرت ھے کہ ترکی اور پاکستان نے آج تک اس طرح کا کوئی تعاون نہیں کیا حالانکہ ھم ایک دوسرے کو برادر ممالک کہتے ہیں ۔ اور ھم نے ثقافت اور فنون کے شعبے میں کبھی کسی معاہدے پر دستخط نہیں کیے ہیں٫ تو پھر دوستی کہاں ھے؟  بوز داگ نے مزید کہا کہ یہاں پر مشترکہ منصوبے ھونے چاہئیں جدھر پروڈیوسر اور اداکار  اکٹھے کام  کر سکیں ۔   اگرچہ دونوں ممالک میں سے کسی کو پریشانی ھو تو دونوں ممالک متحرک ھوجاتے ہیں۔۔ لیکن ہمیں اچھےدنوں میں بھی مل کرکام کرنا چاہئے اور نہ صرف سنیما بلکہ کھانا 'میوزیم' اور تاریخ کے میدان میں ب

متعدد بھارتی فوجی، چین کی حراست میں؛

تصویر
بھارت اور  چین کی فوجوں کی لداخ  میں  جھڑپیں  بھارت ، چین کے خلاف بھی محازآرائی کرنے سے باز نہ آیا_  مگر چین کی جانب سے کرارا جواب ملنے کے بعد مذاکرات کرنے کی کوششوں میں لگ گیا- ذرائع کے مطابق متنازع سرحدی علاقے میں دراندازی  پرچینی فوج نے بھارتی اہلکاروں کی درگت بنادی- اور سرحدی خلاف ورزی کرنے پر چین کی جانب سے بھارتی فوجیوں کو حراست میں لینے کی بھی اطلاعات پائی گئی ہیں۔ یاد رہے کہ گزشتہ چند دنوں سے بھارتی میڈیا نے چین کی فوج پر  مبینہ دراندازی کے الزام لگا رہی ہےاور مشرقی لداخ کے علاقے میں بھارتی اہلکاروں کی چینی فوج سے  کافی جھڑپیں بھی ہوئیں ہیں_ چین نے کہا ہے کہ بھارتی فوج نے سکم اور لداخ میں  لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کی- بھارت نے متنازع علاقے کا اسٹیٹس یکطرفہ طور پر بدلنے کی کوشش کی ھے_ یہ بھی واضح رھے کہ اس متنازع علاقے پر دونوں ملکوں کے درمیان اس سے پہلے 1962 میں ایک جنگ بھی ہوچکی ھے_

ارطغرل غازی کا پاکستانیوں کو اردو میں عید مبارک؛

تصویر
مشہور ترکش ڈرامہ"ارطغرل غازی" جو آ ج کل پاکستان کے سرکاری ٹی وی، پی ٹی وی، پر دکھایا جا رہا ہے_ ڈرامے کے مرکزی کردار ارطغرل غازی جن کا اصل نام "اینجن الٹن " ہے_ اپنے ڈرامے کی پاکستان میں کامیابی کے بعد  اپنے ویڈیو پیغام میں پاکستانی عوام سے ملنے والے پیار کا شکریہ ادا کیا۔      اپنے اظہار کے ساتھ انہوں نے اردو میں پاکستانی عوام کو عید الفطر کی مبارکباد دی۔

Daily news کی طرف سے عالم اسلام کو عید مبارک۔

تصویر
عید الفطر کی تاریخ؛ عید کا لفظ عود سے بنا ہے ، جس کا معنی ہے " لوٹنا عید ہر سال ہوتی ہے اور اس کے لوٹ کے آنے کی خوائش کی جاتی ہے ۔  فطر کا معنی ہے : روزہ توڑنا یاختم کرنا “ ۔ عیدالفطر کے روز روزوں کا سلسلہ ختم ہوتا ہے اس کا روز اللہ تعالی بندوں کو روزہ اور  رمضان کی  عبادت  کا ثواب عطا فرماتے ہیں ، لہذا اس دن کو عید الفطر “ قرار دیا گیا _  ہجرت مدینہ سے پہلے یثرب کے لوگ دوعیدیں مناتے تھے ، جن میں وہ لہو ولعب میں مشغول ہوتے اور راہ روی کے مرتکب ہوتے ، چنانچہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے زمانہ جاہلیت کی دو غلط رسوم پر مشتمل عیدوں کی جگہ " عيد الفطر اور عیدالا ضحی ‘ منانے اور ان دونوں عیدوں میں شرع کی حدود میں رہ کر خوشی منانے ، اچھا لباس پہنے ، اور بے راہ روی کی جگہ عبادت ، صدقہ اور قربانی کا حکم دیا ۔ صدقہ فطر ؛ عید الفطر کے روز صادق کے وقت ہر ایسے مسلمان پر جو آزاد ھو - اور ضرورت اصليه ( یعنی کہ مکان ، سواری ، بستر ، برتن ، اور اوزار وغیرہ ) کے علاوہ ، نصاب ( مثلا ساڑھے 52 تولہ چاندی ، یا اس کی قیمت ) کا مالک بھی ھو- پرفطرانہ ادا کرنا واجب ہو جاتا ہے

گرمی کا کرونا وائرس پر وار,PMD کی تحقیق؟

تصویر
 اسلام آباد(پاكستان)محکمہ  موسمیات پاکستان (PMD) نے آج نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر   کو ایك بریفنگ میں بتایا کہ ان كی تحقیق كے مطابق, درجہ حرارت اور نمی میں اضافے سے  کوویڈ 19 (كرونا وایرس)کے پھیلنے کی شرح میں کمی واقع ہوئی ہے_              پی ایم ڈی عہدیدار نے یه بات ایك بریفنگ میں  كی,جس كی سربراهی وفاقی وزیر منصوبہ بندی ، ترقیات اسد عمر نے كی_  وفاقی ادارے نے یه دعوه وزارت صحت کی خدمات ، ضابطے اور کوآرڈینیشن کے تعاون سے اس کی تحقیقات کے نتائج کے بعد كیا_

پاکستان میں طیارہ حادثے پر بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی کا بیان؛

تصویر
نیودلی بھارتی وذیراعظم` نریندرا مودی` نے  کراچی میں هونے والےطیارہ حادثے اور جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا_ سماجی رابطے کی ویب سائٹ` ٹویٹر` پر  بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی نے پاکستان میں ہوائی جہاز کے حادثے کے نتیجے میں هونے والے جانی نقصان پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حادثے میں جاں بحق افراد کے ورثاء سے دلی ہمدردی ہے- اورهم زخمیوں کی جلد شفایابی کے لیے دعاگو هیں_

کراچی (پاکستان)مسافر طیارہ آ بادی پرگر کر تباہ،

تصویر
)لاہور سے کراچی جانے والا پی آئی اے کا طیارہ  ایئربس A320  گر کر تباہ ہو گیا ہے, طیارے میں کل 91 مسافر سوار تھے جن میں تین بچے بھی شامل تھے_ ذرایع كے مطابق کراچی میں پی آئی اے کی پرواز کو حادثہ لینڈنگ سے ذرا قبل پیش آیا_ سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق طیارے میں 91 مسافر اور فضائی عملے کے نو افرادبھی موجود تھے, کراچی کے جناح ہسپتال کی ڈائریکٹر ڈاکٹر سیمی جمالی کے مطابق آٹھ افراد کی لاشیں اب تک جناح ہسپتال میں لائی جا چکی ہیں_جن میں چھ مرد اور دو خواتینبھی شامل  ہیں_ آئی آیس پی آر کے مطابق پاکستان آرمی اور رینجر کی ریسکیو ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ چكی ہیں_ پاکستان آرمی ایوی ایشن کے ہیلی کاپٹر  امدادی کاروائیوں کے لیے جائے حادثہ کی طرف روانہ کر دیے گئے ہیں۔ آربن ریسکیو ٹیمیں بھی جائے وقوعہ کی طرف بھیجی جاچكی ہیں_

ارطغرل غازی نے ’'میرا جسم میری مرضی‘'کے نعرے کو دفن کردیا؛ وینا ملک

تصویر
 ترکش سیریز ’ارطغرل غازی‘ پاکستان میں بےحد مقبول ہوچکی ہے کہ اس نے ترکی کا اپنا بھی ریکارڈ پیچھےچھوڑ دیا ہے_ اس سیریز کی کہانی اور کرداروں نے نہ صرف پاکستان کی عوام بلکہ شوبز ستاروں کو بھی اپنے سحر میںں جكڑ لیا ہے_ میڈیا پر عام عوام کے ساتھ ساتھ پاکستانی شوبز ستارے بھی اس کی خوب تعریفیں کر رہے ہیں, گزشتہ روز وینا ملک نے بھی سیریز کی مقبولیت كے بارے بات کی_انہوں نے کہا کہ  اس ڈرامے کی مقبولیت نے, "میرا جسم میری مرضی" کے نعرے کو بھی دفن کردیا ہے- اگر پاکستانی انڈسٹری کو تباہ ہونے سے بچنا ہے تو مغربی کلچر کو چھوڑنا ہوگا_ مذید یہ ایک تعلیمی ڈرامہ سیریز ہے جو تاریخی اہمیت کو اجاگر کرتا ہے اور اخلاقیات کا سبق بھی دیتا ہے_ دوسری طرف تمغہ امتیاز حاصل کرنے والی مقبول اداکارہ مہوش حیات نے بھی اپنی ٹوئٹ میں لکھا هے کہ  یه ڈرامه جتنا پاکستان میں مقبول ہو رہا ہے، اس سے ثابت ہوتا ہے کہ پاکستانی عوام کی سوچ اور   اپنی پسندیدگی کا معیار اسلامی روایات كے مطابق هے, آخر میں مہوش حیات نے سیریز میں "ارطغرل" کا مرکزی کردار ادا کرنے والے ترک اداکار کو اپن

" کورونا وائرس"چین کاجنگلی جانوروں کا گوشت کھانے پر پابندی عائد

تصویر
  برطانوی( خبر رساں ادارے) کے مطابق ووہان میں سرکاری طور پر جنگلی جانوروں کا شکار اور ان کو کھانے پر  پابندی عائد کی گئی ہے _ جو سائنسی تحقیق٫٫ وبائی امراض اور  دیگر حالات کو سامنےرکھتے ہوئے کی گئی ہے، یہ پابندی ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے ۔جب ووہان میں چند روز قبل دوبارہ سے کورونا وائرس کے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے__ یاد رہے کہ کورونا وائرس کا آغاز چین کے شہر ووہان میں قائم جنگلی جانوروں کی مارکیٹ سے ہوا تھا- جہاں پر چمگادڑوں سمیت کئی جانوروں کو فروخت کیا جاتا ہے, جس سے یہ خدشہ ظاہر کیا گیا ہے ،کہ یہ وائرس چمگادڑوں اور چوہوں وغیرہ کے ذریعے انسانوں میں منتقل ہوا ہے__ علاوہ ازیں چین کی اعلیٰ قانون ساز کمیٹی نے چین میں تمام تر وائلڈ لائف کی تجارت اور انہیں بطور خوراک استعمال کرنے پر پابندی عائد کرنے پر غور کیا تھا- جس کے بعد ان جانوروں کی خرید و فروخت پر مکمل پابندی عائد کی گئی_ چین میں ان جانوروں کو ہی قاتل کورونا وائرس کے پھیلنے کا زمہ دار قرار دیا جارہا ہے__ ابھی تک تویہ بات غیر تصدیق شدہ ہے ،کہ کورونا وائرس کے پھیلنے کا اصل سبب کیا ہے_اس سے متعلق سائنس دانوں کی مختلف قیاس آرئیاں ہیں

سعودی عرب میں ایک اور اسلامی قانون کا خاتمہ

تصویر
سعودی عرب کی حکومت نےمجرموں کو تعزیر میں باضابطہ طور پر کوڑے مارنے کی سزا کو ختم کردیا ہے۔اور اب اس سزا کے بدلے قید اور جرمانے کی سزا کا حکم دیا جائے گا۔ ، سعودی گزٹ کے مطابق سعودی عرب کی وزارتِ عدل نے ٹویٹر پر ایک بیان میں کہا ہے کہ ؛اب کوڑوں کی سزاکے متبادل کے طور پر جیل یا جرمانے یا دونوں سزائیں دی جائیں گی۔ عدالتیں مقدمات کی سماعت کریں گی۔ان کا جائزہ لیں گی اور ہر مقدمے کا اس کی نوعیت کے اعتبار سے فیصلہ کریں گی۔ سعودی عرب کے وزیر انصاف اور  سپریم جوڈیشل کونسل  کے چیئرمین  ولید السمعانی نے تمام عدالتوں کو  اس ضمن میں ایک حکمنامہ جاری کردیا ہے۔  اس میں انھیں عدالت عظمیٰ کے اس فیصلے سے آگاہ کردیا  گیاہے کہ عدالتوں کو تعزیر کے طور پر اب کوڑے مارنےکی سزا دینے کے بجائے قید یا جرمانہ یا دونوں سزائیں دی جائیں۔ اس کے علاوہ انسانی حقوق کمیشن کے صدر ڈاکٹر عود العود نے وزیر انصاف کے اس اعلان کا خیرمقدم کیا ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ وزارت انصاف کی جانب سے  مجرموں کو کوڑے مارے جانے کے خاتمے پر عملدرآمد کا یہ اعلان خوش آئند ہے۔ یہ بھی واضح رہے کہ خادم حرمین شریفین  شاہ سلمان بن عبدالعزیز ن

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

کراچی (پاکستان)مسافر طیارہ آ بادی پرگر کر تباہ،

پاکستان میں طیارہ حادثے پر بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی کا بیان؛

حضرت عمر بن عبد العزیز کے مزار پر شر پسندوں کاحملہ

ارطغرل غازی نے ’'میرا جسم میری مرضی‘'کے نعرے کو دفن کردیا؛ وینا ملک

ایل او سی پر پاک فوج نے ایک اور بھارتی ڈرون مار گرایا

بالی وڈ اداکارہ ایکتا کپور کی متنازعہ ویب سیریز پر ایف آئی آر درج

سنتھیا ڈی رچی سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے خلاف ثبوت سامنے لے آ ئی

پاک فوج نے بھارتی ڈرون مار گرایا

ارطغرل غازی کا پاکستانیوں کو اردو میں عید مبارک؛

کویت میں انڈین باشندے نے خود کشی کر لی