سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ، کے اسلامو فوبیا کے خاتمے سے متعلق بیان پر پاکستان کا خیر مقدم
وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل" انتونیو گوتریس" کے اسلامو فوبیا کے خاتمے سے متعلق بیان کا خیر مقدم کیا ھے
وفاقی وزیر اطلاعات نے اپنی یہ بات سوشل میڈیا کے ایک پیغام میں شیئر کی کہ سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کے اسلامو فوبیا کے تدارک کو اہمیت دینا خوش
آ ئند ھے ۔اور اس بیان سے وزیراعظم عمران خان اور تمام مسلمانوں کے موقف کی تائید ہوتی ھے
انہوں نے مزید کہا کہ بھارت میں مسلمانوں کے خلاف ہندوتوا نظریے اور انتہا پسندانہ سلوک اور کرونا وائرس جیسی بیماری کو مسلمانوں کے ساتھ جوڑنا انسانی حقوق کی خلاف ورزی ھے
واضح رھے کہ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے اسلامی ممالک کی تنظیم کے اقوام متحدہ میں رکن ممالک کے " ورچوئل اجلاس" سے خطاب کرتے ھوئے کہا تھا کہ مسلمانوں کے خلاف نفرت اور اسلامو فوبیا کا خاتمہ اقوام متحدہ کی پہلی ترجیح میں شامل ھے
انہوں نے کہا تھا کہ وہ اس بات سے مکمل طور پر اتفاق کرتے ہیں کہ اس کا مکمل جائزہ لیا جانا چاہیے،کیونکہ یہ عالمی امن و سلامتی کے لیے بھی خطرہ ھے۔


تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں