شیئر کریں

وقار یونس کا سوشل میڈیا سے دوری کا اعلان


فوٹو بشکریہ ٹویٹر: ۔وقار یونس
  سابق کپتان وقار یونس نے سوشل میڈیا سے دوری کا فیصلہ کرلیا۔
 ڈیلی نیوز اردو) پاکستان کے سابق کپتان وقار یونس نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ"ٹویٹر"پر اپنے ایک ویڈیو پیغام میں بتایا کہ وہ سوشل میڈیا کنارہ کشی اختیار کر رھے ھیں۔ 
 یہ فیصلہ اس وقت سامنے آیا جب سوشل میڈیا پر ایک گندی ویڈیو کو لائیک کرنے پر ان پر زبردست تنقید کا سلسلہ شروع ھوا۔
اپنے اس بیان میں ان کا مزید کہنا تھا کہ کسی نے میرا ٹوئیٹر اکاؤنٹ ہیک کر کے ایسی شرمناک حرکت کی ھے۔ جو میرے اور میری فیملی کے لیے پریشانی کا باعث بنی۔انکا مزید کہنا تھا کہ اگرچہ سوشل میڈیا رابطے کا ایک بہترین ذریعہ ھے لیکن اس کے غلط استعمال سے میں نے سوشل میڈیا سے کنارہ کشی کا سوچا ھے۔
واضح رھے کہ ان کے مداحوں نے اس فیصلے کو نامناسب قرار دیا ھے۔مداحوں کا کہنا تھا کہ اگر اکاؤنٹ ہیک کیا گیا ہے تو سائیبر کرائم برانچ میں رپورٹ جمع کرائی جائے،

یاد رھے کہ سابق کپتان وقار یونس نے اپنا انٹرنیشنل کیرئیر 18سال کی عمر میں نیشنل کرکٹ سٹیڈیم کراچی سے کیا۔انہوں نے 87 ٹیسٹ میچوں میں 373 اور 262 ایک روزہ میچوں میں 416 وکٹیں حاصل کیں۔

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

کراچی (پاکستان)مسافر طیارہ آ بادی پرگر کر تباہ،

پاکستان میں طیارہ حادثے پر بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی کا بیان؛

حضرت عمر بن عبد العزیز کے مزار پر شر پسندوں کاحملہ

ارطغرل غازی نے ’'میرا جسم میری مرضی‘'کے نعرے کو دفن کردیا؛ وینا ملک

ایل او سی پر پاک فوج نے ایک اور بھارتی ڈرون مار گرایا

بالی وڈ اداکارہ ایکتا کپور کی متنازعہ ویب سیریز پر ایف آئی آر درج

سنتھیا ڈی رچی سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے خلاف ثبوت سامنے لے آ ئی

پاک فوج نے بھارتی ڈرون مار گرایا

ارطغرل غازی کا پاکستانیوں کو اردو میں عید مبارک؛

کویت میں انڈین باشندے نے خود کشی کر لی