شیئر کریں

Daily news کی طرف سے عالم اسلام کو عید مبارک۔




عید الفطر کی تاریخ؛
عید کا لفظ عود سے بنا ہے ، جس کا معنی ہے " لوٹنا عید ہر سال ہوتی ہے اور اس کے لوٹ کے آنے کی خوائش کی جاتی ہے ۔
 فطر کا معنی ہے : روزہ توڑنا یاختم کرنا “ ۔ عیدالفطر کے روز روزوں کا سلسلہ ختم ہوتا ہے اس کا روز اللہ تعالی بندوں کو روزہ اور رمضان کی عبادت  کا ثواب عطا فرماتے ہیں ، لہذا اس دن کو عید الفطر “ قرار دیا گیا _
 ہجرت مدینہ سے پہلے یثرب کے لوگ دوعیدیں مناتے تھے ، جن میں وہ لہو ولعب میں مشغول ہوتے اور راہ روی کے مرتکب ہوتے ، چنانچہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے زمانہ جاہلیت کی دو غلط رسوم پر مشتمل عیدوں کی جگہ " عيد الفطر اور عیدالا ضحی ‘ منانے اور ان دونوں عیدوں میں شرع کی حدود میں رہ کر خوشی منانے ، اچھا لباس پہنے ، اور بے راہ روی کی جگہ عبادت ، صدقہ اور قربانی کا حکم دیا ۔
صدقہ فطر ؛
عید الفطر کے روز صادق کے وقت ہر ایسے مسلمان پر جو آزاد ھو - اور ضرورت اصليه ( یعنی کہ مکان ، سواری ، بستر ، برتن ، اور اوزار وغیرہ ) کے علاوہ ، نصاب ( مثلا ساڑھے 52 تولہ چاندی ، یا اس کی قیمت ) کا مالک بھی ھو- پرفطرانہ ادا کرنا واجب ہو جاتا ہے ۔ 

صدقہ فطر پیشگی رمضان المبارک میں ادا کرنا بھی سنت صحابہ سے ثابت ہے_ اس طرح  رمضان المبارک کی برکت سے ثواب ستر گناه ز ا ئدملے گا۔۔
فطرانہ کی مقدار ؛
فطرانہ کی مقدار 4 سیر اور ساڑھے 6 چھٹا نک کھجور یا جو یا کشمش یا پھر اس کی قیمت ہے_ یا دو سیر اور سوا 3 چھٹانک گندم یا اس کی قیمت ہے _
صاحب نصاب مسلمانوں کو چاہئے کہ وہ نابالغ بچوں کا فطرانہ بھی ادا کریں فطرانہ کا مصرف بھی وہی ھے جو زکوة کا ہوتاھے _ اس کا بہترین مصرف" دینی مدارس کے طلبہ ہیں -- اور وہ لوگ ہیں جو عید الفطر کی تیاری مثلا" لباس اور خوراک کیلئے ضرورت مند ھوں _

عیدالفطر کی سنتیں اور احکام ؛
  •  نماز عید الفطر سے پہلے صدقہ فطر ادا کرنا (مسلم )
  • ۔ غسل کرنا ۔۔                                            (بیہقی)
  •  اچھا لباس پہننا                                       (بیہقی)
  • ۔ خوشبولگاتا ۔۔                                         (حاکم )
  • نمازِ عید الفطر سے پہلے طاق کھجوریں کھانا۔(بخآری)
  •  نماز عید الفطر کے لئے عید گاہ جاتا ۔          ( بخاری)
  •  عید گاہ پیدل جانا ۔                                  (ترمزی)
  •  اپنے عزیز واقارب کے ساتھ عید گاہ جانا۔۔   (ابن خزیمہ)
  • ۔ ایک راستے جانااور دوسرےراستے سےواپس آنا (ترمزی)
  •   گھرسے عید گاہ جانے تک تکبیرات کہنا ۔          (بیہقی)
  • تکبیرات : الله كبر الله أكبر لا اله الا الله والله اكبر
  •  الله اكبر ولله الحمد۔  

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

کراچی (پاکستان)مسافر طیارہ آ بادی پرگر کر تباہ،

پاکستان میں طیارہ حادثے پر بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی کا بیان؛

حضرت عمر بن عبد العزیز کے مزار پر شر پسندوں کاحملہ

ارطغرل غازی نے ’'میرا جسم میری مرضی‘'کے نعرے کو دفن کردیا؛ وینا ملک

ایل او سی پر پاک فوج نے ایک اور بھارتی ڈرون مار گرایا

بالی وڈ اداکارہ ایکتا کپور کی متنازعہ ویب سیریز پر ایف آئی آر درج

سنتھیا ڈی رچی سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے خلاف ثبوت سامنے لے آ ئی

پاک فوج نے بھارتی ڈرون مار گرایا

ارطغرل غازی کا پاکستانیوں کو اردو میں عید مبارک؛

کویت میں انڈین باشندے نے خود کشی کر لی