شیئر کریں

کویت میں انڈین باشندے نے خود کشی کر لی

فائل فوٹو؛کویت سٹی
کویت میں بے روزگاری سے تنگ آکر بھارتی شہری نے خودکشی کرلی ،پچھلے 5 دنوں کے دوران خودکشی کا یہ چھٹا  واقعہ رونما ھو چکا ھے۔

کویت کے ذرائع ابلاغ کے مطابق پولیس کو "خیطان"پارک میں ایک نامعلوم شخص کی نعش کی اطلاع ملی۔جب پولیس پہنچی تو نعش جھولے سے لٹک رہی تھی- پولیس ٹیم  نےجائے وقوعہ سے   نعش اپنی تحویل میں لے کر اسے سرد خانے میں منتقل کر دیا۔
بعد ازاں پولیس نے خودکشی کرنے والے کے دوستوں سے رابطہ کر کے معلومات اکٹھی کیں تو ابتدائی تحقیقات میں معلوم ھوا کہ وہ انڈین باشندہ کورونا کی وبا پھیلنے کے بعد سے بے روزگار ھوگیا تھا اور شدید ذہنی تناو کا شکار تھا۔


اس سے قبل جمعے کو بھی ایک انڈین باشندے نے خود کشی کی تھی،جس کی نعش کمپنی ہیڈکوارٹر کے باتھ روم سے ملی تھی _

کویتی ذرائع ابلاغ کے مطابق چند دن پہلے ایک نیپالی اور انڈین باشندے کی خود کشی کا واقعہ بھی سامنے آیا تھا، نیپالی باشندے نے کرونا کےعلاج کےدوران قرنطینہ کے واش روم میں کپڑے سے پھندا بنا کر خود کشی کر لی تھی_
پولیس سمیت دیگر کویتی ادارے خود کشی کے واقعات کی تحقیقات کر رہہے ہیں_
  
واضح رھے کہ کویت کی کل آبادی چھیالیس لاکھ (46٫00000)کے لگ بھگ ھے۔جس میں سے اکتیس لاکھ سے زائد غیر ملکی ہیں-جو کل آبادی کا تقریباً 70فیصد بنتا ھے۔جن میں سے سب سے زیادہ انڈین باشندے تقریباً ساڑھے نو لاکھ، دوسرے نمبر پر چھ لاکھ مصری باشندے اور تیسرے نمبر پر ایک لاکھ
تیس ہزار پاکستانی شامل ہیں۔
یاد رھے کہ "کوویڈ 19" اور تیل کی گرتی قیمتوں کے معیشت پر اثرات کے تناظر میں گزشتہ ہفتے کویت کی حکومت نے اعلان کیا ھے کہ وہ غیر ملکیوں کی تعداد 70 فیصد سے کم کر کے 30فیصد تک لے آئیں گے_ جو کہ انڈیا ،پاکستان ،نیپال جیسے ترقی پذیر ممالک اور ان کے باشندوں کے معیشت کے بارے تشویش کا باعث بن سکتی ھے۔

«مزید خبریں


تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

کراچی (پاکستان)مسافر طیارہ آ بادی پرگر کر تباہ،

پاکستان میں طیارہ حادثے پر بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی کا بیان؛

حضرت عمر بن عبد العزیز کے مزار پر شر پسندوں کاحملہ

ارطغرل غازی نے ’'میرا جسم میری مرضی‘'کے نعرے کو دفن کردیا؛ وینا ملک

ایل او سی پر پاک فوج نے ایک اور بھارتی ڈرون مار گرایا

بالی وڈ اداکارہ ایکتا کپور کی متنازعہ ویب سیریز پر ایف آئی آر درج

سنتھیا ڈی رچی سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے خلاف ثبوت سامنے لے آ ئی

پاک فوج نے بھارتی ڈرون مار گرایا

ارطغرل غازی کا پاکستانیوں کو اردو میں عید مبارک؛