شیئر کریں

پاکستان،طیارہ حادثے میں ہلاک 92 افراد کی شناخت مکمل

پی آئی اے طیارہ حادثے کی جگہ کی تصویر

کراچی (پاکستان)  سندھ کے وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کے مطابق پی آئی اے طیارہ حادثے میں شہید ھونے والے 97 میں سے 92 افراد کی شناخت ھو چکی ھے۔

وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ  ڈی این اے کے ذریعے 53 لاشوں کی شناخت ھوئی ھے، جبکہ 3 لاشوں کا ڈی این اے ٹیسٹ دوبارہ کیا جارہا ھے_
انہوں نے مزید بتایا کہ جاں بحق ھونے والوں کے لواحقین اب تک 89 لاشیں وصول کر چکے ہیں، جبکہ چھیپا کے سردخانے میں 2 اور ایدھی سردخانے میں 6 لاشیں ابھی موجود ہیں_
وزیراعلیٰ سندھ نے انتظامیہ کو جاں بحق افراد کے ورثا کے ساتھ ہر ممکن تعاون کرنے کے احکامات جاری کیے_
   دوسری جانب" پی آئی اے"  نے طیارہ حادثے میں ھونے والے جاں بحق افراد کے ورثاء کو رقوم کی ادائیگی شروع کردی۔
ترجمان پی آئی اے کے مطابق  82 افراد کے ورثاء کو 10 لاکھ روپے کی ادائیگی کردی گئی ھے جبکہ زخمی ھونے والی 2 بچیوں کو 5 لاکھ روپے دیے گئے ہیں_
واضح رھے کہ حادثے کے بعد وفاقی حکومت نے حادثے میں متاثر ھونے والے مکانات کی تعمیر کی یقین دھانی بھی کرائی تھی_
یاد رھےکہ 22 مئی کو لاھور سے کراچی آنے والا" پی آئی اے " کا طیارہ لینڈنگ کے دوران آبادی پر گر کر تباہ ھو گیا تھا, جس میں جہاز کےعملے کے 8 ارکان سمیت 97 مسافر جانبحق ھو گئے تھے جبکہ 2 مسافر معجزانہ طور پر زندہ بچ گئے تھے_

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

کراچی (پاکستان)مسافر طیارہ آ بادی پرگر کر تباہ،

پاکستان میں طیارہ حادثے پر بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی کا بیان؛

حضرت عمر بن عبد العزیز کے مزار پر شر پسندوں کاحملہ

ارطغرل غازی نے ’'میرا جسم میری مرضی‘'کے نعرے کو دفن کردیا؛ وینا ملک

ایل او سی پر پاک فوج نے ایک اور بھارتی ڈرون مار گرایا

بالی وڈ اداکارہ ایکتا کپور کی متنازعہ ویب سیریز پر ایف آئی آر درج

سنتھیا ڈی رچی سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے خلاف ثبوت سامنے لے آ ئی

پاک فوج نے بھارتی ڈرون مار گرایا

ارطغرل غازی کا پاکستانیوں کو اردو میں عید مبارک؛

کویت میں انڈین باشندے نے خود کشی کر لی