شیئر کریں

سرحدی کشیدگی،ہلاک ہونیوالےبھارتی فوجیوں کی تعداد 20 سے تجاوز کرگئی

India China border photo
بھارت اور چین کے درمیان سرحدی تنازعے میں شدت آ گئی ۔لڑائی کے دوران ہلاک ہونے والے بھارتی فوجیوں کی تعداد 20سے بڑھ چکی ھے۔

نئی دہلی (بھارت)،برطانوی خبر رساں ادارے دی ٹیلی گراف کے مطابق گزشتہ رات کو دونوں فوجوں کے درمیان دو بدو لڑائی میں 20 سے زائد بھارتی فوجی ہلاک ھو گئے ھیں۔اور اسکے علاوہ 30سے زائد بھارتی فوجی مبینہ طور پر لاپتہ ہیں۔
The telegraph report

 اس سے قبل بھارتی میڈیا اور  دیگر خبر رساں ایجنسی اے ایف پی،اور اےاین آ ئی کی طرف سے گلوان ویلی میں چینی اور بھارتی فوج کے درمیان ایک جھڑپ میں ایک آ فیسر سمیت 3بھارتی فوجی ھلاک ہونے کی خبر دی گئی تھی۔
ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والے بھارتی فوجیوں کی تعداد میں اضافہ بھی ہوسکتا ھے۔ اور بھارتی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آیا ہے کہ جھڑپ کے دوران دونوں طرف ہلاکتیں ہوئیں ہیں۔
دوسری جانب چین کے وزارت دفاع کے بیان کے مطابق گزشتہ رات بھارتی فوج نے غیر قانونی طریقے سے چین کی سرحد کی خلاف ورزی کی اور چینی فوج کو اکسانے کے لیے جارحانہ اقدام اٹھائے ۔
علاوہ ازیں اس وقت سرحدی کشیدگی کم کرنے کے لیے دونوں فوجوں کے نمائندے بات چیت کرنے میں مصروف ہیں۔

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

کراچی (پاکستان)مسافر طیارہ آ بادی پرگر کر تباہ،

پاکستان میں طیارہ حادثے پر بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی کا بیان؛

حضرت عمر بن عبد العزیز کے مزار پر شر پسندوں کاحملہ

ایل او سی پر پاک فوج نے ایک اور بھارتی ڈرون مار گرایا

ارطغرل غازی نے ’'میرا جسم میری مرضی‘'کے نعرے کو دفن کردیا؛ وینا ملک

سنتھیا ڈی رچی سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے خلاف ثبوت سامنے لے آ ئی

بالی وڈ اداکارہ ایکتا کپور کی متنازعہ ویب سیریز پر ایف آئی آر درج

ارطغرل غازی کا پاکستانیوں کو اردو میں عید مبارک؛

پاک فوج نے بھارتی ڈرون مار گرایا

کویت میں انڈین باشندے نے خود کشی کر لی