شیئر کریں

تنخواہوں اور پنشن میں اضافے کے بغیر نئے مالی سال کے لئے وفاقی بجٹ پیش کر دیا گیا

Budget Pakistan 2020

اسلام آباد (پاکستان) نئے مالی سال (2020-2021) کے لئے ٹیکس فری بجٹ قومی اسمبلی میں پیش کردیا گیا۔بجٹ تقریر وفاقی وزیر حماد اظہر نے پیش کی۔

نئے مالی سال کے لیے بجٹ کا کل حجم 71 کھرب 37ارب بتایا گیا ھے۔جبکہ بجٹ خسارہ 3437 ارب روپے کا ھے۔

بجٹ میں تنخواہوں اور پنشن میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا۔ البتہ سگریٹ،مہنگی گاڑیوں اور ڈرنکس وغیرہ کے علاوہ روز مرہ زندگی کے لئے استعمال کسی چیز پر ٹیکس نہیں لگایا گیا۔
 «وفاقی بجٹ کی شہ سرخیاں»
کورونا فنڈ کے لئے۔         100 ارب روپے مختص
طبی شعبے کے لئے۔        75  ارب روپے مختص
دیہاڑی دار طبقے کے لیے 200 ارب روپے مختص
ریلوے کے لئے۔             40 ارب روپے مختص
اسپتالوں کے لئے۔۔         13 ارب روپے مختص
اعلیٰ تعلیم کے لیے۔۔      64 ارب روپے مختص
سبسڈی کے لئے۔۔۔         180 ارب روپے مختص
دفاعی بجٹ کے لئے۔۔   12کھرب 89 ارب مختص
کامیاب نوجوان پروگرام کے لئے 2 ارب روپے مختص کیے گئے۔
 آئندہ مالی سال کے لیے اقتصادی ترقی کا ہدف 2.1 فیصد اور زرعی پیداوار کا ہدف 2.8 فیصد مقررکرنے کی تجویز دی گئی ھے۔
Hammad Azhar budget speech

وفاقی وزیر نے مزید بتایا کہ معاشی بحران، PTI حکومت کو ورثے میں ملا۔ ہماری شرح نمو میں بہتری اور تجارتی خسارے میں 2.1 فیصد کمی ھوئی ھے۔
ھم نے 6 ارب ڈالر کا بیرونی قرضہ واپس اور 5 ہزار ارب روپے کا سود ادا کیا۔رواںمالی سال کے پہلے 9 ماہ میں ٹیکس کی مد میں 27 فیصد اضافہ ہوا ھے ۔اسکےعلاوہ وزیراعظم آ فس اور ہاؤس کے اخراجات کے 86 کروڑ کے بجٹ میں سے 18کروڑ37لاکھ کی بچت کی گئی۔

 آئندہ مالی سال کے لیے مہنگائی کی شرح 6.5 فیصد ھو سکتی ھے۔
واضح رھے کہ قومی اسمبلی کے بجٹ اجلاس کے دوران اپوزیشن جماعتوں کی طرف سے روایتی شور شرابہ اور ہنگامہ آرائی بھی کی گئی۔

«مزید خبریں»




تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

کراچی (پاکستان)مسافر طیارہ آ بادی پرگر کر تباہ،

پاکستان میں طیارہ حادثے پر بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی کا بیان؛

حضرت عمر بن عبد العزیز کے مزار پر شر پسندوں کاحملہ

ارطغرل غازی نے ’'میرا جسم میری مرضی‘'کے نعرے کو دفن کردیا؛ وینا ملک

ایل او سی پر پاک فوج نے ایک اور بھارتی ڈرون مار گرایا

بالی وڈ اداکارہ ایکتا کپور کی متنازعہ ویب سیریز پر ایف آئی آر درج

سنتھیا ڈی رچی سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے خلاف ثبوت سامنے لے آ ئی

پاک فوج نے بھارتی ڈرون مار گرایا

ارطغرل غازی کا پاکستانیوں کو اردو میں عید مبارک؛

کویت میں انڈین باشندے نے خود کشی کر لی