شیئر کریں

امریکی صدر،ڈونلڈ ٹرمپ نے فوج طلب کرنے کی دھمکی دے دی


Photo;protestby the American
امریكه ; (واشنگٹن)امریکی صدر ٹرمپ نے  سیاہ فام كی ہلاکت کے خلاف امریکا میں ھونے والے احتجاج کو روکنے کیلئے  فوج  كو تعینات کرنے کی دھمکی دے دی
ریاست "منی سوٹا" میں گزشتہ دنوں سفید فام
 پولیس اہلکار وں کے ہاتھوں سیاہ فام شہری جارج فلوئیڈ کی ہلاکت کے بعد مختلف ریاستوں میں پچھلے ہفتے سے ہنگاموں اور فسادات  كا سلسله
جاری ھے۔
مظاہرین کا مطالبہ ھے کہ جارج فلوئیڈ کی ہلاکت میں ملوث چاروں اہلکاروں کی گرفتاری اور سزا پر عمل كیا جائے تاہم ابھی تک صرف ایک اہلکار کو گرفتار کیا گیا ھے- جس نے  جارج کی گردن پر اپنا گھٹنہ رکھا تھا جس سے وہ دم گھٹنے سے ہلاک ہوگیا تھا ۔
              اس صورتحال کو کنٹرول کرنے کے لیے  امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خطاب کرتے ھوئے تمام ریاستوں میں فوج تعینات کرنے کی دھمکی دی۔ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ جارج فلوئیڈ کو انصاف فراہم کیاجائےگا۔ 
 اور متاثرہ ریاستوں کےگورنر سڑکوں پر قانون كی عمل داری قائم رکھیں کیونکہ اگر ریاستیں ناکام رہیں تو لاقانونیت اورتشدد کےخاتمےکےلیے فوج کومتحرک کیاجائےگا۔
امریکی صدر نے مزید کہا کہ کچھ گروہ ان حالات کافائدہ اٹھاتے ھوئے شہروں میں لوٹ مار کر رھے ہیں- اس بدامنی كےخاتمے کےلیے اقدامات کر رہے ہیں اور امن وامان کی بحالی کےلیے تمام وسائل كو بروئےکارلایا جاےگا ۔

ٹرمپ کا کہنا تھا کہ لوٹ مار، جلاؤ گھیراؤ کو روکنےکے لیے ہزاروں فوجی تعینات کررہاھوں ۔
اور اس كے علاوه ڈونلڈ  ٹرمپ کےخطاب کے بعد وائٹ ہاؤس میں نیشنل گارڈ تعینات کردیے گئے ۔

دوسری طرف  فیس بک  سمیت دیگر کمپنیوں نے سیاہ فام شہریوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے اپنا لوگو  بھی سیاہ کر دیا - اس کے علاوہ سوشل میڈیا پر #blacklivesmatter بھی ٹرینڈ کر رہا ھے یعنی سیاہ فام کی زندگیاں بھی معنی رکھتی ہیں اس ہیش ٹیگ کے ذریعے بھی جارج فلوئیڈ کیلئے انصاف کا مطالبہ کیا جارہا ھے اور ڈونلڈٹرمپ پر تمام حلقوں كی طرف سے تنقید كا سلسله بھی جاری ھے ۔

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

کراچی (پاکستان)مسافر طیارہ آ بادی پرگر کر تباہ،

پاکستان میں طیارہ حادثے پر بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی کا بیان؛

حضرت عمر بن عبد العزیز کے مزار پر شر پسندوں کاحملہ

ایل او سی پر پاک فوج نے ایک اور بھارتی ڈرون مار گرایا

ارطغرل غازی نے ’'میرا جسم میری مرضی‘'کے نعرے کو دفن کردیا؛ وینا ملک

سنتھیا ڈی رچی سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے خلاف ثبوت سامنے لے آ ئی

بالی وڈ اداکارہ ایکتا کپور کی متنازعہ ویب سیریز پر ایف آئی آر درج

ارطغرل غازی کا پاکستانیوں کو اردو میں عید مبارک؛

پاک فوج نے بھارتی ڈرون مار گرایا

کویت میں انڈین باشندے نے خود کشی کر لی