اشاعتیں

انٹرٹینمنٹ لیبل والی پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

شیئر کریں

معروف لیجنڈری، ٹی وی میزبان طارق عزیز انتقال کر گئے

تصویر
 اسلام آباد ( پاکستان) معروف لیجنڈری، ٹی وی میزبان طارق عزیز وفات پا گئے ہیں۔پی ٹی وی کے شہرہ آفاق پروگرام"نیلام گھر" سے شہرت پانے والے طارق عزیز نے "دیکھتی آنکھوں،اور سنتے کانوں کو الوداع کہہ دیا۔ ذرائع کے مطابق ان کو کوئی خاص بیماری لاحق نہیں تھی آج صبح انہیں گلے میں تکلیف کی وجہ سے ہسپتال لایا گیا۔لیکن وہ جانبر نہ ہوسکے۔ان کی عمر 84سال تھی۔ یاد رھے کہ نیلام گھر 1974 میں پاکستان کے قومی چینل" پی ٹی وی"پر شروع ھواتھا جو 4دہائیوں تک چھوٹے ،بڑوں سب میں مقبول رہا۔اپنے وقت کا مقبول ترین پروگرام قرار دیا گیا ہے۔ طارق عزیز، کالم نگار،ادیب اور شاعر بھی تھے۔انہوں  نے متعدد پاکستانی فلموں میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائے ان کی پہلی فلم "انسانیت" 1967 میں ریلیز ہوئی تھی۔ 1992 میں بہترین فنی خدمات پر انہیں"پرائیڈ آف پرفارمینس" کے اعزاز سے بھی نوازا گیا تھا۔ علاوہ ازیں ان کو سیاست میں بھی کافی دلچسپی تھی۔وہ 1997 سے 1999 تک قومی اسمبلی کے ممبر بھی رھے ہیں۔انہوں نے 1997 کے الیکشن میں موجودہ وزیراعظم عمران خان کو شکست دی تھی۔ شوبز سے تعلق رکھنے والے افراد ن...

بالی وڈ اداکارہ ایکتا کپور کی متنازعہ ویب سیریز پر ایف آئی آر درج

تصویر
فائل فوٹو؛ایکتا کپور بھارت ،بالی وڈ اداکارہ "ایکتا کپور "نے بالآخر خاموشی توڑتے ہوئے اپنی متنازعہ ویب سیریز پر معاف مانگ لی ۔ ذرائع کے مطابق" ایکتا کپور" نے اپنے اوپر ھونے والی زبردست تنقیداور (ایف آئی آر)درج ھونے کے بعد  ایکتا کپور نے معافی مانگنےکے ساتھ  ٹرپل  ایکس۔ ٹو نامی ویب سیریز سے متنازعہ سیینز ڈیلیٹ کر دیئے گئے ہیں۔  ایكتا كا مزیدكهنا تھا كه ھم آرمی كی دل كی گہرائیوں سے عزت کرتے ہیں اور ان كی قربانیوں کا اعتراف کرتے ہیں۔ اس لیے ہم نے متنازعہ سینز ھٹا دئیے ہیں۔ لیکن میں سائبر بلنگ کے خلاف کھڑی رہوں گی۔ایکتا نے کہا کہ انہیں اور ان کی ماں کو  ریپ کی دھمکیاں دی جارہی ہیں۔ سوشل میڈیا پر ایک دھمکی دینے والے کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ وہ دھمکی دینے والا جو اپنے آپ کو سال کا بہترین محب وطن سمجھتا ھے اسکے لیے سیکس کرنا ٹھیک نہیں لیکن کسی کا ریپ کرنا ٹھیک ھے۔ واضح رھے کہ گزشتہ ہفتے سے ایکتا کپور کی ویب سیریز (xxx-2)شدید تنازعہ کا شکار ھے جس میں آ رمی كی یونیفارم كی بے حرمتی اور فوجیوں کی دوران ڈیوٹی كیسے ان کی بیویاں دوسرے مردوں کے ساتھ جنسی تعلقات...

والدین نے اپنے پیدا ھونے والے بچے کانام" ارطغرل"رکھ دیا

تصویر
فائل فوٹو مرکزی کردار؛ارطغرل پلوامہ (مقبوضہ کشمیر)ترکش ڈرامہ سیریز’ارطغرل غازی‘ پاکستانی عوام کی طرح، مقبوضہ کشمیر کی عوام میں بھی اس قدر مقبول ھوا کہ اس ڈرامے سےمتاثر ھو کر ایک جوڑے نے ڈرامے کے مرکزی کردار ’ارطغرل غازی‘  کےنام پراپنے بچے کا نام بھی ’ارطغرل‘ رکھ دیا     مقبوضہ کشمیر میں رہائش پذیر طاہر نامی صارف نے اپنے بیٹے کی پیدائش کے بعد بننے والے اسپتال کارڈ کی تصویر  ٹوئٹر پر شیئر کی جس میں اس نے بتایا کہ ’یہ مقبوضہ کشمیر میں پہلا واقعہ ھے کہ نومولود کا نام ترک سیریز کے مرکزی کردار ’اطغرل‘ رکھا گیا_ دوسری طرف مقبوضہ کشمیر کے ماہر امراض اطفال کا کہنا تھا کہ بچے کے والدین انتہائی شوق سے ’ارطغرل غازی‘  سیریز دیکھتے تھے اسی وجہ سے اُنھوں نے اپنے بیٹے کا نام بھی ’ارطغرل‘ رکھ دیا_  مزید خبریں» » ارطغرل غازی کا پاکستانیوں کو اردو میں عید مبارک؛ » حضرت عمر بن عبد العزیز کے مزار پر شر پسندوں کاحملہ واضح رھے کہ تُرکش سیریز ’دیرلیش ارطغرل‘ میں سلطنت عثمانیہ کے قیام سے پہلےکے دور" بحالی عروج" کو دکھایا گیا ھے_ مرکزی کردار ایک بہادر...

"ارطغرل" ڈرامے کے پروڈیوسر کا پاکستانی فنکاروں کے ساتھ کام کرنے کا اظہار

تصویر
   ترکش سیریز  "ارطغرل" کے پروڈیوسر محمد بوزدگ نے پاکستانی فنکاروں کے ساتھ کام کرنے کی خواہش کا اظہار کردیا۔   ارطغرل ڈرامہ جو کہ پاکستان میں خاص مقبول ھو چکا ھے  اور اس کا پروڈیوسر پاکستان کے ساتھ شراکت داری قائم کرنے کےاقدامات کرنے کو تیار ھیں۔ مہمت بوزدگ ، جو ڈرامے کے اسکرین رائٹر بھی ہیں ۔ اناڈولو نامی ایجنسی کو بتایا کہ مسلمانوں کو نہ صرف سیاست اور تجارت میں ہی نہیں بلکہ ثقافت اور فنون  لطیفہ میں بھی مل کر کام کرنے کی ضرورت ھے۔  انہوں نے مزید کہا کہ'مجھے حیرت ھے کہ ترکی اور پاکستان نے آج تک اس طرح کا کوئی تعاون نہیں کیا حالانکہ ھم ایک دوسرے کو برادر ممالک کہتے ہیں ۔ اور ھم نے ثقافت اور فنون کے شعبے میں کبھی کسی معاہدے پر دستخط نہیں کیے ہیں٫ تو پھر دوستی کہاں ھے؟  بوز داگ نے مزید کہا کہ یہاں پر مشترکہ منصوبے ھونے چاہئیں جدھر پروڈیوسر اور اداکار  اکٹھے کام  کر سکیں ۔   اگرچہ دونوں ممالک میں سے کسی کو پریشانی ھو تو دونوں ممالک متحرک ھوجاتے ہیں۔۔ لیکن ہمیں اچھےدنوں میں بھی مل کرکام کرنا چاہئے اور نہ صرف سنیما بلکہ کھانا '...

ارطغرل غازی کا پاکستانیوں کو اردو میں عید مبارک؛

تصویر
مشہور ترکش ڈرامہ"ارطغرل غازی" جو آ ج کل پاکستان کے سرکاری ٹی وی، پی ٹی وی، پر دکھایا جا رہا ہے_ ڈرامے کے مرکزی کردار ارطغرل غازی جن کا اصل نام "اینجن الٹن " ہے_ اپنے ڈرامے کی پاکستان میں کامیابی کے بعد  اپنے ویڈیو پیغام میں پاکستانی عوام سے ملنے والے پیار کا شکریہ ادا کیا۔      اپنے اظہار کے ساتھ انہوں نے اردو میں پاکستانی عوام کو عید الفطر کی مبارکباد دی۔

ارطغرل غازی نے ’'میرا جسم میری مرضی‘'کے نعرے کو دفن کردیا؛ وینا ملک

تصویر
 ترکش سیریز ’ارطغرل غازی‘ پاکستان میں بےحد مقبول ہوچکی ہے کہ اس نے ترکی کا اپنا بھی ریکارڈ پیچھےچھوڑ دیا ہے_ اس سیریز کی کہانی اور کرداروں نے نہ صرف پاکستان کی عوام بلکہ شوبز ستاروں کو بھی اپنے سحر میںں جكڑ لیا ہے_ میڈیا پر عام عوام کے ساتھ ساتھ پاکستانی شوبز ستارے بھی اس کی خوب تعریفیں کر رہے ہیں, گزشتہ روز وینا ملک نے بھی سیریز کی مقبولیت كے بارے بات کی_انہوں نے کہا کہ  اس ڈرامے کی مقبولیت نے, "میرا جسم میری مرضی" کے نعرے کو بھی دفن کردیا ہے- اگر پاکستانی انڈسٹری کو تباہ ہونے سے بچنا ہے تو مغربی کلچر کو چھوڑنا ہوگا_ مذید یہ ایک تعلیمی ڈرامہ سیریز ہے جو تاریخی اہمیت کو اجاگر کرتا ہے اور اخلاقیات کا سبق بھی دیتا ہے_ دوسری طرف تمغہ امتیاز حاصل کرنے والی مقبول اداکارہ مہوش حیات نے بھی اپنی ٹوئٹ میں لکھا هے کہ  یه ڈرامه جتنا پاکستان میں مقبول ہو رہا ہے، اس سے ثابت ہوتا ہے کہ پاکستانی عوام کی سوچ اور   اپنی پسندیدگی کا معیار اسلامی روایات كے مطابق هے, آخر میں مہوش حیات نے سیریز میں "ارطغرل" کا مرکزی کردار ادا کرنے والے ترک اداکار کو...

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

کراچی (پاکستان)مسافر طیارہ آ بادی پرگر کر تباہ،

پاکستان میں طیارہ حادثے پر بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی کا بیان؛

حضرت عمر بن عبد العزیز کے مزار پر شر پسندوں کاحملہ

ایل او سی پر پاک فوج نے ایک اور بھارتی ڈرون مار گرایا

ارطغرل غازی نے ’'میرا جسم میری مرضی‘'کے نعرے کو دفن کردیا؛ وینا ملک

سنتھیا ڈی رچی سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے خلاف ثبوت سامنے لے آ ئی

بالی وڈ اداکارہ ایکتا کپور کی متنازعہ ویب سیریز پر ایف آئی آر درج

ارطغرل غازی کا پاکستانیوں کو اردو میں عید مبارک؛

پاک فوج نے بھارتی ڈرون مار گرایا

کویت میں انڈین باشندے نے خود کشی کر لی