کانگو میں"ایبولا وائرس" کی ایک نئی لہر
افریکی ملک،" ڈی آ ر کانگو "کی جمہوریہ حکومت نےکل اعلان کیا ھے کہ ایبولا وائرس کے مرض کا ایک نئی لہر صوبہ ایکٹیور (مبنڈاکا) ،کے ہیلتھ زون وانگاتا ، میں شروع ھو رہی ھے۔ یہ اعلان مشرقی ڈیموکریٹک جمہوریہ کانگو میں "ایبولا "کا طویل عرصہ وبا سے نمٹنے کے آخری مرحلے میں ھونے کے بعد ھوا۔جب کہ ملک کوویڈ 19 اور دنیا کے سب سے بڑے خسرہ کی وبا سے بھی لڑ رھا ھے۔
وزارت صحت سے ابتدائی معلومات کے مطابق ،وانگاتا میں اب تک" ایبولا "کے چھ کیسز کی اطلاع موصول ہوئی ھے۔ ان میں سے چار کی موت ھو چکی ھے اور دو مریض زیر علاج ہیں۔۔
لیبارٹری ٹیسٹنگ کے ساتھ ان چھ میں سے تین کی تصدیق ہوگئی ھے۔ اس بات کا قوی امکان کہ نگرانی کے بعد اس بیماری سے زیادہ سے زیادہ افراد کی شناخت ھو گی۔

دوسری جانب" ڈبلیو ایچ او" نے بھی ایبولا وائرس کی نئی لہر کے بارے میں اپنے ایک ٹوئٹر پیغام میں تشویش کا اظہار کیا ھے۔اس ضمن میں ڈبلیو ایچ او نے اپنی ایک اضافی ٹیم متعلقہ علاقوں میں بھیج دی ھے۔
ایبولا کے اس نئی وباء پر حکومت کی زیرقیادت فوری اقدامات کے لئے اضافی ٹیم اور ضروری سامان بھیجنے کے لئے کام جاری ھے۔


تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں