شیئر کریں

بھارتی مسافر بردار طیارہ لینڈنگ کے دوران کریش ،190 سے زائد مسافر سوار تھے۔

Photo:Air India crashed

 نئی دہلی (انڈیا)؛ بھارتی مسافر بردار طیارہ لینڈنگ کے دوران رن وے سے ٹکرا گیا۔ جمعہ کے روز اب تک کی میڈیا رپورٹس کی اطلاعات کے مطابق کم از کم دو افراد ہلاک اور 20 سے زیادہ زخمی ہوگئے۔ 

  ٹیلیویژن میں دکھائی گئی تصاویر کے مطابق جنوبی ریاست کیرالہ کے( کوزیکوڈ) ھوائی اڈے پر ائیر انڈیا ایکسپریس جیٹ کے جسم کا ایک حصہ پھٹ گیا ۔خوش قسمتی سے طیارے میں آگ لگنے کا کوئی نشان نہیں پایا گیا۔ایئر لائن نے بتایا کہ طیارے میں 190 سے زیادہ مسافر اور عملہ سوار تھا ، جو دبئی سے روانہ ھوا تھاکہ طیارے میں 174 مسافر ، 10 شیر خوار ، دو پائلٹ اور پانچ کیبن عملہ سوار تھا۔

 مقامی پولیس اہلکار سجیت داس نے خبر رساں ایجنسی، (اےایف پی )کو بتایا کہ "میں شہر میں زخمی مسافروں کے لئے اسپتالوں کا انتظام کر رہا ھوں اور دو اموات کی تصدیق کرسکتا ھوں۔"

 "زخمی بھی ہیں لیکن ہمارے پاس ابھی تک زخمیوں کی صحیح تعداد معلوم نہیں ھوسکی۔"


    کیرالہ ریاست کے ایک آ فیشل، نائب نے بتایا کہ حادثے میں پائلٹ کی موت ھوگئی تھی ، جبکہ اطلاعات کے مطابق درجنوں مسافروں کو اسپتال لے جایاچکاھے ۔اور کم از کم 20 شدید زخمی ہوئے ہیں۔


 اطلاعات کے مطابق ، درجنوں ایمبولینسوں کو جائے وقوعہ پر پہنچایا جارہا ھے جبکہ زخمیوں اور اموات کی تعداد میں اضافے کے خدشات ظاہر کیےجا رھے ھیں۔


 ایئر انڈیا ایکسپریس نے ایک بیان میں کہا ہے کہ "لینڈنگ کے وقت آگ لگنے کی اطلاع نہیں ھے

 ابتدائی اطلاعات کے مطابق ، امدادی سرگرمیاں جاری ہیں اور مسافروں کو طبی امداد کے لئے اسپتال لے جایا جا رہا ھے۔


 مزید ایمرجنسی سروسز کے ایک عہدیدار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بات کرتے ہوئے اے ایف پی کو بتایا: "ریسکیو آپریشن جاری ھے لیکن بارشوں کے باعث آپریشن میں دشواری آ رھی ھے۔

 ٹیلی ویژن کی تصاویر میں ریسکیو اداروں کے عملے کو اندھیرے میں کام کرنے اور ملبے کو پانی سے چھڑکتے ھوئے دکھایا گیا ہے۔

 نیوز 18 نے نامعلوم ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ طیارے کے لینڈنگ گیئر میں مسئلہ تھا۔

 حالیہ دنوں میں کیرالہ میں شدید بارشوں نے دھوم مچا دی ھے۔مزید حادثے کی تحقیقات کیلئے تحقیقاتی اداروں نے کام شروع کر دیا ھے۔


تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

کراچی (پاکستان)مسافر طیارہ آ بادی پرگر کر تباہ،

پاکستان میں طیارہ حادثے پر بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی کا بیان؛

حضرت عمر بن عبد العزیز کے مزار پر شر پسندوں کاحملہ

ارطغرل غازی نے ’'میرا جسم میری مرضی‘'کے نعرے کو دفن کردیا؛ وینا ملک

ایل او سی پر پاک فوج نے ایک اور بھارتی ڈرون مار گرایا

بالی وڈ اداکارہ ایکتا کپور کی متنازعہ ویب سیریز پر ایف آئی آر درج

سنتھیا ڈی رچی سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے خلاف ثبوت سامنے لے آ ئی

پاک فوج نے بھارتی ڈرون مار گرایا

ارطغرل غازی کا پاکستانیوں کو اردو میں عید مبارک؛

کویت میں انڈین باشندے نے خود کشی کر لی